حیاتِ خالد — Page 767
حیات خالد 756 گلدسته سیرت اور بیٹھ گئے اور میرے لڑکے مبارک احمد کے بچوں کو اروپے کا ایک نوٹ چائے کی پر چ پیالی میں رکھ کر دیا۔میری ہونے لینے میں لیت و لعل کی اور کہا کہ ۵ روپے دے دیں۔میں نے کہا کہ دس کا نوٹ میری طرف کرو۔وہ لے کر میں نے اپنی بہو کو دے دیا کہ رکھ لو۔پھر میری بہونے ان کو چائے پلائی۔مکرم چوہدری غلام حیدر صاحب دار البرکات ربوہ آخری دنوں تک آپ کے ساتھ کام کرتے رہے۔آپ کو حضرت مولانا سے محبت و اخوت کا ایک خاص تعلق تھا۔آپ نے حضرت مولانا کو دو بار خواب میں دیکھنے کا ذکر کیا ہے پہلی خواب حضرت مولانا کی زندگی میں دیکھی۔آپ لکھتے ہیں۔(۱) محلہ دار البرکات کے بعض بچوں کے ساتھ میرے لڑکے ناصر احمد عتیق کو بھی حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے سزا دی۔میں حضرت مولانا صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا اور ٹھیک ٹھیک واقعات آپ کی خدمت میں عرض کئے اور دعا کی درخواست کی۔فرمایا کہ میں بھی دعا کروں گا آپ خود بھی دعا کریں اور مجھے یاد دلاتے رہنا۔کچھ دنوں کے بعد میں نے ایک خواب دیکھی میں نے دیکھا کہ حضرت مولانا صاحب ایک بہت بڑے تخت پوش پر بیٹھے ہیں۔فائلیں کاغذات بکھرے پڑے ہیں اور لکھائی میں مجھو ہیں۔خاکسار چپکے سے ایک طرف کھڑا رہا۔تھوڑے وقفہ کے بعد مجھے دیکھ کر فرمایا کہ آپ آئے ہیں؟ اتنی دیر میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث پاس سے گزرے ہیں تو حضرت مولانا نے عرض کی کہ حضور چوہدری صاحب آگئے ہیں اور حضور مسکرا کر آگے چلے گئے۔پھر تھوڑی دیر کے بعد ایک کا ر آئی حضور نے اس کار میں سوار ہونے کے لئے اندر سے آنا تھا۔جب حضور باہر تشریف لائے تو حضرت مولانانے عرض کی کہ حضور! چوہدری صاحب تب سے کھڑے ہیں۔حضور نے مسکرا کر فرمایا کہ آپ کیا کہتے ہیں۔تو حضرت مولانا نے زور سے کہا، ”معافی ! حضور نے یہ سن کر کار میں سوار ہوتے ہوتے فرمایا کہ چلو معافی“۔یہ خواب میں نے اگلے روز حضرت مولانا کو سنائی تو ان کی خوشی کی کوئی حد نہ رہی اور فرمایا کہ میرا نام ابوالعطا ء ہے۔خواب کی تعبیر اچھی ہے اللہ نے چاہا تو جلد ہی معافی ہوگی اور اسی طرح ہوا۔الحمد للہ کہ یہ خواب ایک ہفتہ کے اندر پوری ہوگئی۔(۲) جب حضرت مولانا کی وفات ہوئی تو دفتر کی رونق جاتی رہی۔دفتر سونا سونا اور بے رونق معلوم ہونے لگا۔صحت پر بھی حضرت مولانا جیسے محسن کی جدائی سے برا اثر پڑا۔دل ڈگمگانے لگا۔فیصلہ کر لیا کہ اب دفتر چھوڑ دوں گا۔اس خیال کے آنے کے بعد فوراً ہی ایک خواب آیا۔میں نے حضرت