حیاتِ خالد — Page 768
حیات خالد 757 گلدستۂ سیرت مولانا کو دیکھا کہ آپ ایک بڑے سے موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور پیچھے خاکسار بیٹھا ہوا ہے اور دونوں بازوؤں کے ساتھ حضرت مولانا صاحب موصوف سے چمٹا ہوا ہے حضرت مولانا نے فرمایا ”میں دار البرکات میں آپ کو اتار دوں گا“۔موٹر سائیکل کی رفتار کم ہوئی اور ساتھ ہی آنکھ کھل گئی۔میں نے اس خواب کی یہ تعبیر کی کہ حضرت مولانا کا اشارہ یہ ہے کہ کام کو جاری رکھوں اسی میں برکت ہے۔لہذا میں نے کام چھوڑ دینے کا اردو ترک کر دیا۔ان دنوں میں امداد مستحقین گندم کمیٹی میں کام کرتا تھا۔محترم چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اول تحریک جدید طویل عرصہ سے اس عہدہ پر خدمات بجالا رہے ہیں۔آپ کی خوبصورت مترنم آواز اور آپ کی شاعری آپ کی خدمات دین کے علاوہ آپ کی وجہ شہرت ہیں۔حضرت مولانا سے آپ کو محبت کا ایک تعلق تھا۔آپ نے خواب میں حضرت مولانا کو جس انداز سے دیکھا وہ بے حد ایمان افروز ہے۔آپ لکھتے ہیں :۔عاجز نے آپ کی رحلت کے بعد ایک مرتبہ آپ کو خواب میں دیکھا تو وہاں بھی آپ قرآن مجید کا درس دے رہے تھے۔مکرم عبد الغفور صاحب حال مقیم امریکہ نے دفتر وقف عارضی میں آٹھ سال تک حضرت مولانا کے ساتھ کام کیا۔آپ نے حضرت مولانا کی زندگی میں ایک دفعہ خواب میں حضرت مولانا کو دیکھا۔آپ بیان کرتے ہیں:۔میں ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں رہا کرتا تھا کہ مجھے خواب آیا کہ حضرت مصلح موعود مولانا ابو العطاء صاحب کو کہہ رہے ہیں کہ ان دونوں بچوں کا کیا حال ہے؟ ان کی زبان میں ٹوٹی پھوٹی زبان سے ہی بہائیوں کے متعلق تقریر کروایا کریں۔میں نے یہ خواب لکھ کر اپنے چھوٹے بھائی کو بھیجی جو اس وقت ربوہ میں مقیم تھے۔ان کا نام عبد اللطیف تھا۔وہ یہ خط لے کر حضرت مولانا کے پاس گئے تو حضرت مولانا صاحب نے کہا کہ بالکل اسی طرح حضور نے مجھے کہا ہے اس خواب کا مختصر سا پس منظر یہ ہے کہ مکرم عبد الغفور صاحب کے گاؤں کڑی افغاناں نزد قادیان میں بہائیوں سے مقابلے کے لئے حضرت مولانا نے اہم خدمات انجام دیں اور مکرم عبد الغفور صاحب اس ضمن میں مولانا صاحب کو اپنے گاؤں لانے میں مستعد ہوا کرتے تھے۔