حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 725 of 923

حیاتِ خالد — Page 725

حیات خالد 714 گلدسته سیمره دین کی خدمت کے ہر میدان میں آگے سے آگے بڑھنا ہوتا ہے۔اس ضمن میں تبلیغ کا جو جوش آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاء ہوا تھا۔اس کے بارے میں مکرم حمید اللہ افغانی صاحب جو ۱۹۸۳ء میں ناظم اعلیٰ مجالس انصار الله یو پی تھے۔موضع دھور الہ ڈاک خانہ کھیڑہ افغان ضلع سہارنپور بھارت سے لکھتے ہیں یہ تحریر ۱۹۸۳ ء کی ہے۔حضرت مولانا کا ایک واقعہ جو میں نے کسی جگہ پڑھا تھا۔یادداشت کے مطابق درج کرتا ہوں۔میلہ نو چندی ہر سال ماہ مارچ اپریل کی مقررہ تاریخوں میں شہر میرٹھ یو پی ( بھارت) میں لگتا ہے۔یہ میلہ ہندو مسلم تہذیب کا سنکھم ہوتا ہے۔وہ اس طرح سے کہ نوچندی دیوی کا مندر اور بالے ہے میاں کا مزار ساتھ ساتھ ہیں۔یہ میلہ شمالی ہندوستان کا سب سے بڑا میلہ ہے۔اس میلہ میں ایک جلسہ غالباً آریہ سماج یا اس سے ملتے جلتے کسی ادارے نے کروایا تھا۔جس میں اسلام اور بانی اسلام پر بعض الزمات لگائے گئے تھے۔حضرت مولانا مرحوم نے ان الزامات کا جواب دینے کے لئے منتظمین سے رابطہ قائم کیا۔مگر اجازت نہ مل سکی۔آپ نے فورا ایک دکان سے سٹول اٹھایا اور اس پر کھڑے ہو کر و ہیں بازار میں ہی اسلام اور بانی اسلام کی مدح میں تقریر کرنی شروع کر دی۔یہاں تک کہ پورا جلسہ پنڈال سے اٹھ کر بازار میں آ گیا۔منتظمین اور دیگر حاضرین حضرت مولانا مرحوم کے جوش اور جادو بیانی سے بے حد متاثر ہوئے۔اللہ تعالٰی خالد احمدیت کے درجات بلند سے بلند تر فرمائے اور اپنا قرب عطاء کرے آمین ثم آمین مکرم ملک منصور احمد صاحب عمر مربی سلسلہ تبلیغ کے ضمن میں ایک یاد گار واقعہ لکھتے ہیں:۔قلات کے ایک احمدی دوست نے یہ واقعہ سنایا کہ ایک مرتبہ حضرت مولانا صاحب قلات تشریف لے گئے۔وہاں ایک غیر از جماعت دوست زیر تبلیغ تھے۔وہ احمدیت سے بہت متاثر تھے بلکہ وہ خود کو احمدی ہی کہا کرتے تھے لیکن معاشرہ کے خوف سے باقاعدہ بیعت کے لئے تیار نہیں ہوتے تھے۔حضرت مولانا کی تشریف آوری پر سوال و جواب کی ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں غیر از جماعت دوست بھی مدعو تھے۔اس دوست نے آپ سے یہ سوال کیا کہ اگر کوئی شخص احمدیت کی تعلیم پر عمل پیرا ہو جائے اور خود کو احمدی بھی کہے لیکن بیعت نہ کرے تو کیا اس کا جواز ہے؟ اس پر حضرت مولانا نے فرمایا کہ اس شخص کی مثال تو ایسی ہے جیسے وہ سفر کرنے کے لئے گاڑی میں تو بیٹھ گیا مگر وہ کبھی منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتا جب تک انجمن اس گاڑی کے ساتھ نہ لگے۔