حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 171 of 923

حیاتِ خالد — Page 171

حیات خالد 177 مناظرات کے میدان میں پر بند کر دیا۔بہر حال مولانا ابوالعطاء صاحب کی اس قدر شہرت مسلمانوں میں ہوئی کہ انہیں دوسرے سال جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں تقریر کرنے کیلئے قادیان سے دعوت دے کر بلوایا گیا تھا۔چنانچہ مولانا مسلمانوں کی دعوت پر حیدر آباد تشریف لائے تھے اور آپ نے تقریر بھی فرمائی تھی۔ہفت روزه بدر قادیان :۱۴ار ستمبر ۱۹۶۷ء : صفحہ ۷: بحوالہ الفرقان: اکتوبر ۱۹۶۷ء: صفحه ۴۱ ۴۲) کریم پور ضلع جالندھر میں کامیاب مباحثہ۔آٹھ اشخاص سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے موضع کریم پور میں ۲۶،۲۵ رمئی ۱۹۳۰ء کو صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حیات حضرت مسیح ناصری علیہ السلام پر مناظرہ ہوا۔ہماری طرف سے مولوی اللہ دتا صاحب، مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری اور مولوی عبد الواحد صاحب کشمیری تھے اور غیر احمدیوں کی طرف سے مولوی اسد اللہ صاحب سہارنپوری مع درجن کے قریب علماء کے۔مناظرہ مابین مولوی اللہ دتا صاحب اور مولوی اسد اللہ صاحب ہوا۔غیر احمدی مولوی صاحب اخیر وقت تک کوئی جواب نہ دے سکے بلکہ بار بار یاد دلانے پر بھی اس طرف نہ آئے۔علاوہ ازیں احمدی مناظر نے متعد د مطالبات کئے جن کا کوئی جواب ممکن نہ تھا۔الحمد للہ حق کو نمایاں فتح حاصل ہوئی۔غیر احمدی علماء کو چونکہ اس دن اپنی ہزیمت کا احساس ہو چکا تھا اس لئے اپنی شرمندگی مٹانے کیلئے یہ چال چلے کہ دوران مناظرہ ۱۳ غیر احمدیوں کو بلا کر ان سے تو بہ کا اقرار لیا۔کریم پور کی احمدی جماعت نے جب اس فریب کی قلعی کھولی اور بیان کیا کہ ان میں سے ایک بھی احمدی نہ تھا بلکہ سب مخالف غیر احمدی تھے اور ہیں۔تو غیر احمدی پریذیڈنٹ جلسہ مولوی عبداللہ نے کہا ہم نے یہ نہیں کہا کہ یہ احمدی تھے یہ غیر احمدی ہی تھے مگر دل میں کچھ متردد تھے۔اب یہ غیر احمدی رہیں گے جب اس کی بھی حقیقت کھولی گئی تو ان لوگوں کو سخت ندامت ہوئی۔پھر اللہ تعالیٰ نے إِنَّا لَتَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِيْنَ آمَنُوْا فِى الْحَياةِ الدُّنْيَا (مومن :۵۲) کا منظر دکھایا اور اسی وقت جب کہ ہمارے مولوی صاحب آخری تقریر کر رہے تھے چار نو جوان میدان مناظرہ میں آئے اور احمد بیت کا اعلان کیا۔مباحثہ کے بعد دوسرے روز ۴ اور آدمیوں نے بیعت کی۔مباحثہ کے بعد عصر اور رات کے وقت مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری اور مولوی عبد الواحد صاحب کی دلچسپ تقریریں ہوئیں۔خاکسار محمد لقمان۔سیکرٹری انجمن احمد یہ کریم پور ضلع جالندھر الفضل قادیان دار الامان : ۱۵ جون ۱۹۳۰ء)