حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 598 of 923

حیاتِ خالد — Page 598

حیات خالد 592 ذاتی حالات والدہ صاحبہ کے نام ایک خط بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته مکرمہ جناب والدہ صاحبہ آپ کو مبارک ہو کہ اللہ تعالی نے اپنے خاص فضل سے آپ کے بیٹے کو یہ سعادت بخشی کہ وہ عربی ممالک میں جا کر احمدیت کے پیغام کو پہنچائے۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور میرے دوسرے بھائی بہنوں کو بھی خدمت دین کی توفیق بخشے۔آمین آپ اطمینان اور تسلی سے دعا فرماتے رہیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔Palol کی شیشی ارسال خدمت ہے۔ایک چمچہ صبح ایک شام کو پی لیا کریں۔عبدالغفور آپ کا خاص خیال رکھے گا۔آپ سب بچوں کے سر پر ہیں۔دعا فرما دیں۔سعیدہ بیگم اور ہاجرہ بیگم کا خاص خیال رکھیں ان سے کبھی ناراض نہ ہوں۔میری امتہ اللہ کی غلطیوں کو بھی نظر انداز فرما دیں۔میں آج کراچی جا رہا ہوں۔پرسوں جہاز پر سوار ہوں گا۔انشاء اللہ۔راستے کے حالات عبد الغفور سنادے گا۔عزیزہ ہاجرہ کے لئے بھی مضمون واحد۔سب بچوں کو پیار۔خاکسار آپ کا خوش قسمت فرزند اللہ دتا جالندھری احمد یہ مسجد لاہور سفر میں ایک دعائیہ تحریر اس وقت جبکہ مورخه ۵ فروری ۱۹۲۹ء بروز منگل ٹھیک تین بجے دن کا وقت ہے اور میں انبالہ سے عزیز عظمت اللہ مرحوم کی تعزیت سے واپس قادیان دارالامان جا رہا ہوں۔اس وقت گاڑی ہوڑا اور پھگواڑہ اسٹیشن کے درمیان ہے میں اپنے عزیز مولا کی یاد میں اور اپنے والد بزرگوار کی محبت کے ذکر میں آنسو بہا رہا ہوں۔میں دیکھتا ہوں کہ میں اس وقت اکیلا ہوں اور میری تائید و نصرت کے لئے کوئی انسان تیار نہیں۔میرے والد صاحب کی وفات نے مجھے اس وطن عزیز کی محبتوں سے محروم کر دیا بلکہ اس کی یاد کو دل پر ایک بار گراں بنادیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ