حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 599 of 923

حیاتِ خالد — Page 599

حیات خالد 593 ذاتی حالات اے میرے پیارے خدا! تو میری حالت زار پر رحم فرما، میرے یتیم بھائیوں اور بہنوں پر کرم فرما، تو ان کا کفیل و حامی ہو اور اپنے بے شمار افضال سے انہیں بہرہ ور فرما۔میری عزیز ترین اور نہایت پیاری والدہ کے دل کو اطمینان عطا فرما۔اور اس سرزمین کو جس میں تیرے اس ناچیز بندے کی پیدائش ہوئی ہے احمدیت کی اشاعت سے مالا مال کر دے۔میری بیوی کو شفاء عطا فرما اور میری سب اولاد کا تو اور صرف تو ہی مربی اور کفیل ہے میں تیرا نہایت ناکارہ اور بے بس بندہ ہوں۔میرے محسن با بو عبدالغنی صاحب کی مشکلات کو بھی دور فرما۔اب پھگواڑہ اسٹیشن آ گیا ہے۔فقط۔☆ خاکسار اللہ دتا جالندھری ۱۹۲۹-۲-۵ بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ شیخ صاحب السلام عليكم ورحمة الله و بركاته میں آنجناب سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس سفر میں مجھ نابکار، نا چیز کو دعاؤں میں ضرور ہی یا دفرماتے رہیں۔میں بہت ہی کمزور ہوں۔اللہ تعالیٰ محض اپنے خاص فضل سے مجھ عاجز سے بھی کوئی خدمت لے اور اپنے مقبول بندوں میں اٹھا دے اور شہیدا نہ موت دے۔والسلام خاکسار نوٹ :۔اس تحریر کی تاریخ انداز ۱۹۲۴ ، خیال کی جاتی ہے۔کابل میں شہادت کی آرزو اللہ دتا جالندھری کابل میں ۱۹۲۴ء میں جب حضرت مولوی نعمت اللہ صاحب کو شہید کیا گیا تو حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے کا بل بھجوانے کے لئے مبلغین طلب فرمائے۔بے شمار احمدیوں نے شہادت کی آرزو میں اپنے نام بھجوائے۔حضرت مولانا نے بھی کابل میں شہادت کی آرزو کا اظہار کیا ذیل میں اس خط کا متن درج ہے۔