حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 413 of 923

حیاتِ خالد — Page 413

حیات خالد 408 پاکستان کی قومی اسمبلی میں عشق کے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے اور کچھ نہیں پائیں گے۔والسلام علیکم۔بس یہ کہہ کر ختم کر دیا۔آخری فقرے یہ تھے۔جاتے وقت السلام علیکم کہتے تھے۔واپس آتے وقت بھی السلام علیکم کہتے تھے۔ممبر آپس میں چہ میگوئیاں کرتے تھے۔وفات مسیح پر سوال کرنے سے کتراتے تھے۔بہت پر لطف ایام گزرے ہیں۔دن اور رات یوں گذرتے تھے کہ وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا تھا۔ایک ممبر کا میں آپ کو لطیفہ سناتا ہوں۔وہ اب تو وزیر مملکت بھی ہو گئے ہیں۔اس نے ایک احمدی کے ذریعے مجھے پیغام بھیجا۔میرے بھی واقف تھے۔انہوں نے کہا کہ میری طرف سے جا کر مولوی صاحب کو سلام کہنا اور حضرت صاحب کو بڑے ادب سے میر اسلام کہنا۔اور کہہ دیں کہ ۱۲۹ نے مجھ سے پہلے دستخط کئے تھے ۳۰ اواں میں تھا۔اپنی مجبوریاں بتاتے تھے بڑا امتحان تھا۔ایک دفعہ ایک اخبار میں اعلان ہوا کہ اسمبلی کی کارروائی کو ایڈٹ کریں گے۔ہم نے کہا کہ ایک آدمی ہمارا بھی چاہئے ایڈٹ کرنے کیلئے۔ورنہ تو غلط ہو گا۔حکومت نے کہا کہ نہیں کوئی ایسی بات نہیں۔الفضل کی بعض ایسی تاریخوں کے حوالے دیئے جب ابھی الفضل شائع ہی نہیں ہوا تھا۔کئی دفعہ غلط حوالے دیئے۔پھر واپس لے لیتے تھے۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری نے اپنے رسالہ الفرقان میں ستمبر ۱۹۷۵ء کی اشاعت میں قومی اسمبلی کی کارروائی ۱۹۷۴ء کی ایک جھلک کے عنوان سے بعض تفاصیل شائع کیں۔الفرقان میں شائع شدہ مضمون ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔قومی اسمبلی کی کارروائی کی ایک جھلک روزنامہ نوائے وقت کی اشاعت خاص پر سرسری تبصرہ روزنامہ نوائے وقت لاہور نے ۱۸ ستمبر ۱۹۷۵ء کو اپنی اشاعت خاص شائع کی ہے جس کے عنوان (۱) ۷ ستمبر ایک یاد گاردن (۲) '' قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا گیا ہیں۔قومی اسمبلی کی ترمیم کے متعلق اس مقالہ میں لکھا گیا ہے کہ :- قومی اسمبلی نے تقریبا دو ماہ تک قادیانیوں کے ۹۰ سالہ پرانے اور نازک مسئلہ پر غور کیا۔اس نے اپنے اٹھائیس اجلاسوں میں ۹۶ گھنٹے غور وفکر کرنے ، متعلقہ دستاویزات کا