حیاتِ خالد — Page 394
حیات خالد 387 اہم شخصیات سے ملاقاتیں سردار عبدالرب صاحب نشتر سے تبلیغی ملاقات سیاسی راہنماؤں میں سب سے دلچسپ ملاقات سردار عبدالرب نشتر سے تھی۔آپ مسلم لیگ کے سرکردہ رہنما اور اس وقت مرکزی کابینہ میں وزیر تھے۔آپ کا تعلق صوبہ سرحد سے تھا۔ملتان کا نشتر میڈیکل کالج آپ ہی کے نام سے موسوم ہے۔اس دلچسپ ملاقات کی روداد حضرت مولانا نے دسمبر ۱۹۷۰ء کے الفرقان میں شائع کی۔آپ نے تحریر فرمایا : - وزیر اعظم کے بالائی کمرہ کی سیڑھیوں سے اُترتے ہوئے میں نے سردار عبدالرب مرحوم سے کہا کہ آپ ایک علم دوست بزرگ ہیں اگر کبھی موقعہ ملے تو آپ سے مفصل گفتگو کرنا چاہتا ہوں۔کہنے لگے کہ ضرور تشریف لائیں۔جب ربوہ واپس پہنچنے پر حضرت امام جماعت احمدیہ سے اس امر کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ان دنوں جامعہ احمدیہ میں تعطیلات ہیں ( میں ان دنوں جامعہ احمدیہ کا پرنسپل تھا ) چند دن کے لئے کراچی ہو آئیں۔چنانچہ میں جلد ہی کراچی گیا اور محترم سردار صاحب کو ملاقات کے لئے وقت معین کرنے کے لئے چٹھی لکھی۔نائبا ۷ ار اگست ۱۹۵۲ء کی تاریخ تھی کہ میں اور محترم مولوی عبدالمالک خان صاحب مربی سلسلہ کراچی سردار صاحب کے ہاں پہنچے وہ ملاقات کیلئے تیار بیٹھے تھے۔خیر و عافیت کی ابتدائی گفتگو کے بعد سردار صاحب نے فرمایا کہ فرمائیے کہ کس طرح آنا ہوا؟ میں نے عرض کیا کہ میں حسب وعدہ آپ کو تبلیغ کرنے کے لئے آیا ہوں۔کہنے لگے کہ آپ نے وزیر اعظم کا پندرہ اگست والا اعلان نہیں سنا کہ سرکاری آدمی تبلیغ نہ کریں؟ میں نے کہا کہ میں تو سرکاری آدمی نہیں ہوں میں تبلیغ کرنے آیا ہوں۔مسکرا کر فرمانے لگے کہ آپ مجھے کیا تبلیغ کریں گے میں تو آپ کی جماعت کے عقائد کا کٹر مخالف ہوں۔میں نے کہا کہ ایسے آدمی کو ہی تبلیغ کرنے کا لطف آتا ہے کیونکہ ایسا آدمی جب احمدی ہوگا تو وہ پختہ احمدی ہوگا۔سردار صاحب کہنے لگے کہ میں تو پہلے ہی نمازیں پڑھتا ہوں، قرآن مجید پڑھتا ہوں آپ مجھے کس امر کی تبلیغ کرنا چاہتے ہیں۔میں نے عرض کیا کہ آج کی اس مختصر ملاقات میں میں صرف ایک بات کی تبلیغ کرنے آیا ہوں اور وہ یہ کہ آپ قرآن مجید تدبیر سے تلاوت فرما یا کریں۔سردار صاحب کہنے لگے کہ میں قرآن مجید سوچ کر ہی پڑھتا ہوں۔نماز میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔میں نے عرض کیا کہ میری بات ابھی واضح ہو جائے گی آپ فرما ئیں کہ جب آپ