حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 130 of 923

حیاتِ خالد — Page 130

حیات خالد 136 مناظرات کے میدان میں ” مباحثہ کا اعلان بھی کر دیا گیا۔جماعت احمدیہ کی طرف سے جناب میر قاسم علی صاحب ، مولوی اللہ دتا صاحب جالندھری اور مہاشہ فضل حسین صاحب پہنچ گئے۔۲۹ اکتو بر کو موضوع بحث یہ تھا کہ کیا نجات کے لئے رسالت کا اقرار ضروری ہے ؟ مگر آریہ سماجی مناظر نہ پہنچے۔آریہ سماج نے معذوری ظاہر کی اور اس کے متعلق سیکرٹری جماعت احمدیہ کے پاس ایک معذرتی چٹھی ارسال کر دی اس لئے اس دن کا مباحثہ نہ ہو سکا۔۳۰ راکتو بر تناسخ پر مباحثہ ہوا۔آریہ سماج کی طرف سے پنڈت کالی چرن اور جماعت احمدیہ کی طرف سے مولوی اللہ دتا صاحب مناظر تھے۔نہایت کامیاب مناظرہ ہوا۔پنڈت صاحب سے کوئی جواب بن نہ آیا۔مسلمانوں نے جماعت احمدیہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔قریباً ایک گھنٹہ ابھی باقی تھا کہ پنڈت صاحب کا گلا بالکل بند ہو گیا۔صاحب صدر لالہ بھگت رام ساہنی کی درخواست پر بقیہ وقت ایک گھنٹہ ۳۱ را کتوبر پر ملتوی کر دیا گیا۔دوسرے دن آریہ سماج نے مہاشہ چرنجی لعل پر یم کو پیش کیا جنہوں نے بمشکل تمام ایک گھنٹہ پورا کیا مہاشہ صاحب نے تاریخ کی بجائے قرآن کریم پر اعتراض شروع کر دیئے جن کے مسکت جواب دیئے گئے۔۳۱ /۱ اکتوبر کا مقررہ مضمون حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں پر بحث کرنے کے لئے آریہ سماجی مناظر کسی طرح تیار نہ ہوا۔آخر بحث رک گئی۔بعد ازاں باقی دنوں میں آریہ سماج کسی مناظرہ کے لئے مستعد نہ ہوئی۔احمدیت کی تین فتح لائل پور کی پیلک مدتوں یادر کھے گی۔اخبار الفضل قادیان دارالامان مورخه ۲۷ / نومبر ۱۹۲۸ء صفحه ۸) ایک غیر احمدی مولوی محمد امین صاحب واعظ نے ہمارے قصبہ ماڑی بچیاں میں مباحثہ گاؤں میں احمدیت کے خلاف وعظ کیا۔اور لوگوں کو یہ دھو کہ دیا کہ نعوذ باللہ حضرت مرزا صاحب نے حضرت عیسی کو یوسف نجار کا بیٹا قرار دیا ہے اور بن باپ نہیں مانا ہے۔حتی کہ اس نے اسی کے متعلق نے نومبر کو مباحثہ مقرر کر لیا۔ہماری طرف سے مولوی ظہور حسین صاحب مولوی فاضل ، مولوی الله د تا صاحب جالندھری مولوی فاضل مباحثہ کے لئے پہنچ گئے۔پہلے تو واعظ صاحب نے بحث سے ہی انکار کر دیا لیکن آخر کا ر ان کو مجبوراً مباحثہ کرنا پڑا۔دو گھنٹے مقررہ وقت تھا۔واعظ صاحب نے مغالطہ آمیز طریق پر دو ایک حوالے پیش کئے جن کا جواب مولوی اللہ دتا صاحب جالندھری نے دیا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صاف الفاظ مثل خُلِقَ عِيسَى مِنْ غَيْرِ آبِ بِالْقُدْرَةِ الْمُجَرَّدَةِ ( مواهب الرحمن صفحه ۷۲ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۲۹۱) پیش کئے یعنی مسیح بغیر باپ کے قدرت الہی سے پیدا ہوئے تھے۔واعظ صاحب سے کوئی جواب بن نہ پڑا۔وہ پہلوتہی کا طریقہ سوچ