حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 129 of 923

حیاتِ خالد — Page 129

حیات خالد 135 مناظرات کے میدان میں احمدی: جب حضرت مرزا صاحب اپنے آپ کو مثیل مسیح کہتے ہیں تو وہ مسیح کو گالیاں کیسے دے سکتے ہیں؟ اس سے آپ صرف مسلمانوں کو بھڑ کا نا چاہتے ہیں مگر وہ آپکی چال میں نہ آئیں گے۔کیا کوئی اپنے مثیل کو بھی گالیاں دیا کرتا ہے؟ حضرت مرزا صاحب نے صاف لکھا ہے : هذَا مَا كَتَبْنَا مِنَ الْأَنَاجِيْلِ عَلَى سَبِيْلِ الْإِلْزَامِ وَ إِنَّا نُكَرِمُ الْمَسِيحَ وَنَعْلَمُ أَنَّهُ كَانَ تَقِيًّا وَمِنَ الْأَنْبِيَاءِ الْكِرَامِ ترغیب المومنین صفحه ۱۹ حاشیہ۔بحوالہ البلاغ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۵ حاشیه ) کہ ہم نے حضرت مسیح کے متعلق جو کچھ لکھا ہے وہ ان عیسائیوں پر الزام مخصم کے طور پر لکھا ہے جو آ حضرت علی کو گالیاں دیتے ہیں اور وہ بھی انا جیل سے لکھا ہے۔ہمارے اپنے عقیدہ میں حضرت مسیح برگزیدہ رسولوں میں سے تھے۔اب آپ حضرت مرزا صاحب کی کوئی ایسی تحریر پیش کریں جس کا ثبوت یا ماخذ بائبل نہ ہو۔لیکن آپ ایسا ہر گز نہیں کر سکتے۔آخری نوٹ: گفتگو کا لب لباب ہی تھا۔پادری صاحب کی تمام شیخیاں کرکری ہو گئیں نہ صرف تمام مسلمانوں نے بلکہ جملہ حاضرین نے پادری صاحب کی حالت زار اور شکست فاش کا اقرار کیا۔بلکہ خود پادری صاحب کو بھی اپنی ذلت کا اعتراف ہے۔جس سے ہمارے ایمان میں بہت زیادتی ہوئی۔صَدَقَ قَوْلُ رَبَّنَا إِنِّي مُهِيْنٌ مَّنْ اَرَادَ إِهَانَتَكَ» خاکسار سلسلہ احمدیہ کا ادنی ترین خادم اللہ دتا جالندھری قادیان ریویو آف ریلیجنز جولائی ۱۹۲۸ء صفر ۲ تا ۹) مولوی الله و تا صاحب جالندھری مولوی فاضل ۲۹ ماه حال دینا نگر میں پنڈت مباحثہ دینا نگر دھرم بھٹو سے ایک کامیاب مناظرہ کے بعد واپس آئے مناظرہ و یک دھرم کے و عالمگیر ہونے کے متعلق تھا۔الفضل مورخه ۳ / اگست ۱۹۲۸ء صفحه ۱) آریہ سماج لائل پور (فیصل لائل پور میں آریہ سماج کو شکست فاش۔اکتوبر ۱۹۲۸ء آباد) نے جماعت احمدیہ سے مختلف چھ مضامین پر مباحثہ طے کیا تھا۔شرائط وغیرہ کا پورے طور پر تصفیہ ہو گیا۔اور الفضل میں اس