حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 719 of 923

حیاتِ خالد — Page 719

حیات خالد 0 وو 708 مکرم حکیم حفیظ الرحمن سفوری صاحب لکھتے ہیں :- گلدسته سیرت حضرت مولانا جب بھی حضور ( حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ ) سے ملاقات کے لئے تشریف لے جاتے تو وضو کر کے جاتے“۔شاعروں کے ہاں تو محض عبارت آرائی ہوتی ہے کہ ہم اپنے محبوب کا نام بھی وضو کر کے لیتے ہیں۔مگر حضرت مولانا نے اپنی حقیقت سامنے رکھ دی ہے کہ امام وقت کے پاس جب بھی جاتے وضو کر کے جاتے۔ادب واحترام کا اعلیٰ ترین تقاضا پورا کر کے جاتے۔محترم حکیم صاحب مزید لکھتے ہیں۔حضور کے چھوٹے سے چھوٹے حکم پر بھی پوری توجہ سے کار بند ہوتے“ 0 مکرم چوہدری غلام حیدر صاحب مرحوم واقف زندگی تحریر فرماتے ہیں:۔ربوہ کے بہشتی مقبرہ میں جب دعا کے لئے جائیں تو سامنے درمیان میں چار دیواری ہے۔اس کے اندر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلفاء اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عظیم بلند پایہ تكلم ہستیاں آرام فرما ہیں۔چار دیواری کے صدر دروازے سے باہر نکلیں تو سامنے سٹرک سے ملحقہ دو خصوصی قطعات ہیں جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رفقاء اور دیگر بلند پایہ خادمان دین آسودہ خواب ہیں۔بائیں جانب والے قطعہ میں ۱۸ مزار ہیں۔۷ ویں مزار پر کتبہ لگا ہوا ہے۔جس کی عبارت مندرجہ ذیل ہے۔مزار حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سابق مبلغ بلاد اسلامیہ، ایڈیشنل ناظر تعلیم القرآن سابق صدر مجلس کار پرداز بہشتی مقبرہ۔ایڈیٹر الفرقان ربوہ تاریخ پیدائش ۱۴ ر ا پریل ۱۹۰۴ء تاریخ وفات ۳۰ رمئی ۱۹۷۷ ء ایک بجے شب عمر ۷۳ سال۔وصیت نمبر ۱۹۵۶ سلسلہ کے بلند پایہ عالم، خطیب و مناظر تھے جن کوحضرت المصلح الموعود نے جلسہ سالانہ ۱۹۵۶ء کی تقریر میں خالد کے خطاب سے نوازا۔