حیاتِ خالد — Page 592
حیات خالد 586 ذاتی حالات دین کی مخلصانہ اور سرگرم کوشش کی توفیق عطا فرما۔میرے ماں باپ پر رحم فرما۔میرے بھائیوں، بہنوں، بچوں ، بچیوں اور اہلیہ پر رحم فرما۔ان سب کا تو محافظ ہو۔اے اللہ تو ہم سب کو اپنی چادر رحمت کے نیچے ڈھانپ لے۔وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ خاکسار ابو العطاء جالندھری۔۱۹۳۹-۱۰-۳ آج صفر ۱۳۵۹ ہجری کا چاند احمد یہ مسجد ڈیرہ غازی خان میں کھڑے ہو کر دیکھا۔بعد ازاں الفضل سے معلوم ہوا کہ حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب سابق پروفیسر جامعہ احمدیہ کا قادیان میں انتقال ہو گیا ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔دل بریاں ہے اور آنکھیں گریاں وَ إِنَّا بِقَضَاءِ اللهِ رَاضُونَ ابو العطاء جالندھری ۱۹۴۰ء۔۳۔۱۰ *۔۔۔*۔۔۔۔۔۔⭑ خدا کے کامل عشق کے بغیر دلی پاکیزگی حاصل نہیں ہوسکتی۔نشاط باغ سرینگر ۱۹۴۲-۸-۲۳ ☆☆ محبت الہی ساری شیطانی تحریکات پر غالب آتی ہے۔امیرا کدل - سرینگر ۱۹۴۲ - ۸ - ۲۵ چک ایمرچ۔کشمیر ۱-۹-۱۹۴۲ آج پھر یکم ستمبر ہے۔آج میری پیاری اماں کی وفات پر پانچ برس بیت گئے۔اللَّهُمُ ارْفَعْ دَرَجَاتِهَا في الْجَنَّةِ- کشمیر کے مرغزاروں میں بھی یہ کسک باقی ہے۔میں خوش ہوں کہ میرے پیارے والدین بہشتی مقبرہ میں آرام فرماتے ہیں۔وہ تو اپنی مراد کو پہنچ گئے۔رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا۔آمین۔خاکسار ابوالعطاء جالندھری۔۱۳۲۱۔۹۔احش ۱۹۴۲ء آج کی خواب۔چوتھے بیٹے کی ولادت۔۱۹۴۲ء۔۹۔۱ ابوالعطاء از چک ایمر چ کشمیر ☆