حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 591 of 923

حیاتِ خالد — Page 591

حیات خالد 585 ذاتی حالات مکان (بیت العطاء) کی بنیا د رکھنے کے وقت، جو حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصر و نے اپنی خلافت کے پچیس سال پورے ہونے پر اپنے دست مبارک سے رکھی ، میں آبدیدہ ہو گیا۔خدا کے فضلوں کو دیکھ کر اور اپنی والدہ کے خیال سے جو چاہتی تھیں کہ مکان بن جائے۔اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ عَامِرًا بِعِبَادَكَ الصَّالِحِيْنَ مِنْ ذُرِّيَّةِ عَبْدِكَ أَبِي الْعَطَاءِ۔آمين کوثر ناگ کشمیر ۲۰ ستمبر ۱۹۴۰ء بروز جمعہ بوقت دو بجے ☆۔☆ ابو العطا ۱۴ مارچ ۱۹۳۹ء اللَّهُمَّ أَرِنِي جَمَالَ وَجْهِكَ وَ اَذِقْنِي حَلاوَةَ فَضْلِكَ هَا أَنَا ذَا إِلَى فَضْلِكَ فَقِيْرٌ اے اللہ ! ہم سب پر فضل فرما اور اپنی رحمت کی چادر میں ڈھانپ لے۔آمین اللهم آمین ☆ خاکسار ابوالعطاء جالندھری وہ ناکامی جو اللہ تعالیٰ کے قرب کا موجب ہو ہزار کامیابی سے بہتر ہے جس کی موجودگی میں۔روحانی ترقی نہ ہو۔ابوالعطاء نزیل ڈیرہ غازی خان - ۱۹۴۰ء -۳-۱۳ اپنا صرف خدا ہی ہے۔ابو العطاء ١٩٤٠-٣-١٧ آج ۱۹ شعبان ۱۳۵۸ (۱۹۳۹ء۔۱۰-۳) کو پونے بارہ بجے دن میں ہندوستان کی شمال مغربی آخری سرحد تو رخم پر کھڑا ہوں۔کابل کی سرزمین میرے سامنے ہے۔اے خدا! تو اس زمین کو بھی احمدیت کے لئے موضع القبول بنا۔آمین۔اے اللہ ! تو میرے گناہ معاف فرما اور مجھے خدمت