حیات بشیر

by Other Authors

Page 73 of 568

حیات بشیر — Page 73

73 تلقین کی جائے۔117 سکھ پر آپ نے اسی سلسلہ میں مختلف ہینڈبل چھپوائے جن میں سے ایک خاص طور صاحبان کے متعلق تھا اور انہیں مختلف مقامات میں تقسیم کیا گیا۔کالے اسی ذیل میں آپ نے ایک وفد ضلع گورداسپور میں دورہ کرنے اور مفید لٹریچر پھیلانے کے لئے بھیجا۔۱۸ اس موقعہ پر آپ نے خود بھی ناظر امور عامہ کی حیثیت میں ایک خیر خواہ کا پیغام ابنائے وطن کے نام سے ایک نہایت قیمتی ٹریکٹ شائع کروا کے مختلف اطراف ملک میں کثرت کے ساتھ ہم کیا۔اس مضمون میں اہل ملک کو شورش کے نقصان رساں طرز عمل سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں پر امن رویہ اختیار کرنے کی تلقین کی گئی تھی۔والے نظارت امور عامہ کے کام کی دس شاخوں کی تفصیل صدر انجمن احمدیہ کی سالانہ رپورٹ جو یکم جنوری 1919 ء سے آخر مارچ تک شائع ہوئی۔اس میں آپ نے سات صفحات پر مشتمل اپنی نظارت کی رپورٹ پیش کی اور امور عامہ کے کام کی دس شاخوں کا تفصیل کے ساتھ ذکر فرمایا۔یہ رپورٹ نظارت امور عامہ کے کارکنان کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔۔الدة مارچ 1919 ء میں آپ نے مینیجر تعلیم الاسلام ہائی سکول کی حیثیت میں اعلان فرمایا کہ مجلس معتمدین نے طلبا کے تعلیمی اخراجات کی زیادتی محسوس کر کے ان تمام طلباً کی فیس معاف کر دی ہے جو بورڈنگ ہائی سکول میں رہتے ہیں نیز ان کے اخراجات خوردونوش بھی اپنے ذمہ لے لئے ہیں۔اس لئے احباب کو چاہیے کہ وہ ان مراعات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو تعلیم الاسلام ہائی سکول میں بھیجیں۔11۔رسول کریم ﷺ کی سوانح حیات کا مقدس کام ان کاموں کے ساتھ ساتھ آپ ریویو آف ریلیجنز کی ادارت کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے بلکہ جنوری 1919 ء سے آپ نے ہمارے آقا کے زیر عنوان رسول کریم ﷺ کے سوانح حیات لکھنے کا عظیم الشان کام بھی شروع فرما دیا۔یہی وہ معرکۃ الآراء مضمون ہے جو نومبر ۲۰ ء میں سيرة خاتم النبين حصہ اول کے نام سے کتابی صورت میں شائع ہوا۔آپ نے یہ عظیم بار اپنے کندھوں پر اس لئے اٹھایا کہ آپ کا دل یہ دیکھ کر کڑھتا تھا کہ