حیات بشیر

by Other Authors

Page 72 of 568

حیات بشیر — Page 72

72 تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اولڈ بوائز جلسہ سالانہ حل پر حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ نے اسٹنٹ سیکرٹری صدر انجمن احمدیہ کی حیثیت سے جو رپورٹ پڑھ کر سنائی۔اس میں آپ نے مدرسہ ہائی کے بعض اولڈ بوائز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مدرسہ احمدیہ کے منتظم اور ریویو آف ریلیجنز کے ایڈیٹر یعنی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے بھی اس مدرسہ کے تعلیم یافتہ ہیں۔“ درزی خانہ اور مدرسة الحفاظ کا اجراء T پ نے یہ بھی ذکر فرمایا کہ ناظم مدرسہ احمدیہ ( یعنی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب) کی زیر نگرانی ایک حرفتی شاخ درزی خانہ کی کھلی ہوئی ہے جس میں طلبہ کو دینیات کی ضروری تعلیم کے ساتھ ساتھ درزی کا کام بھی سکھایا جاتا ہے۔نیز نابینا بچوں کو کار آمد بنانے کیلئے سال زیر رپورٹ میں ایک مدرسۃ الحفاظ کھولا گیا ہے۔۱۴ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قادیان میں درزی خانہ اور مدرسۃ الحفاظ کا اجراء بھی آپ کی ہی مساعی کا رہین منت تھا۔نظارتوں کا قیام ۲۸ / دسمبر ۱۹۱۸ ء کو جلسہ سالانہ کے موقعہ پر حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے نظارتوں کے قیام کا اعلان فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ یکم جنوری 1919 ء سے اس نئے نظام کے ماتحت کام کیا جائے گا۔اس کے بعد حضور نے اس بارہ میں ایک خاص اعلان بھی شائع فرمایا۔اس نئے نظام کے ماتحت حضور نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو ناظر امور عامہ مقرر فرمایا۔۱۱۵ ۱۹۱۹ ء کے واقعات قیام امن کیلئے آپ کی مساعی نظارت امور عامہ کا کام سنبھالتے ہی ملک بھر میں حکومت وقت کے خلاف شورش شروع ہوگئی جس کو فرو کرنے کے لئے آپ نے بیش بہا خدمات سر انجام دیں۔آپ نے قرآنی ارشاد کے مطابق اس بات کا بڑے زور سے اعلان کیا کہ مختلف مقامات پر فسادات کی جو افواہیں اڑتی رہتی ہیں اُن کو ہرگز نہ سنا جائے اور نہ ایک دوسرے کے سامنے انہیں بیان کیا جائے کیونکہ اس قسم کی اکثر باتیں غلط اور نادرست ہوتی ہیں۔اسی طرح دوسرے لوگوں کو بھی اسی قسم کی احتیاط کرنے کی