حیات بشیر — Page 421
421 لکھا ہے وہ ایسا مکمل اور جامع ہے کہ آج تک آنحضرت ﷺ کی سیرت پر جتنی کتابیں بھی لکھی گئی ہیں وہ ان خصوصیات سے یکسر خالی ہیں جن سے یہ کتاب مرصع و مزین ہے۔اس کتاب کا کمال یہ ہے کہ اس میں واقعات بھی ہیں، سیرت بھی ہے اور تمام ان اعتراضات کا مکمل طور پر رڈ بھی موجود ہے جو یورپین مستشرقین اور دیگر غیر مسلم مصنفین کی طرف سے آنحضرت ﷺ اور اسلام پر کئے گئے ہیں۔پھر سب سے بڑھ کر اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ السلام اور حضور کے خلفاء کے علم کلام کی روشنی میں لکھی گئی ہے اس لئے اس میں کوئی ایسی بات نہیں لکھی گئی جو کمزور اور بودی ہو جس پر دشمن گرفت کر سکے۔سچ تو یہ ہے کہ غیر اسلامی حکومتوں خصوصاً یورپ اور امریکہ میں اسلام کا پیغام پہنچانے والے مبلغین کے ہاتھوں میں آپ نے یہ ایک زبردست ہتھیار دے دیا ہے جس سے اگر صحیح رنگ میں فائدہ اُٹھایا جائے تو سینکڑوں کتابوں کے مطالعہ سے یہ ایک کتاب بے نیاز کر دیتی ہے۔آپ کا استدلال ایسا قوی اور آپ کی گرفت ایسی مضبوط ہوتی ہے کہ جہاں اپنے عش عش کر اٹھتے ہیں وہاں بیگانوں کو بھی یہ بات تسلیم کرنے کے سوا چارہ نہیں رہتا کہ جو اعتراض اسلام اور بانی اسلام علیہ الصلوۃ والسلام پر کیا گیا تھا وہ بالکل لچر اور بیہودہ تھا اور اسلام کی تعلیم تو ایسی عمدہ اور اعلیٰ ہے کہ اس پر کوئی معقول اعتراض پڑ سکتا ہی نہیں۔انداز بیان آپ کا ایسا سادہ اور دلکش اور تکلفات سے مبرا ہوتا ہے کہ پڑھنے والے کے دل پر ذرا بھی بوجھ نہیں پڑتا بلکہ وہ ایک قسم کی جاذبیت محسوس کرتا ہے۔کتاب ختم ہو جاتی ہے مگر اس کا جی نہیں بھرتا۔یہی خواہش رہتی ہے کہ کاش! یہ کتاب ابھی ختم نہ ہوتی اور میں اس گلستان میں ذرا اور سیر کر لیتا۔اس کتاب میں جہاد سے متعلق اصولی بحث مسئلہ غلامی سے متعلق اسلام میں تعلیم، تعدد ازدواج کی حکمتیں، اسلامی قانون ورثه، فلسفه حرمت شراب ، پردہ کی حکمتیں، حقیقت معجزہ اور اسلامی طرز حکومت اور مختلف تاریخی۔علمی اور اقتصادی مسائل پر ایسی سیر کن بحثیں کی گئی ہیں کہ انہیں پڑھ کر بے اختیار آپ کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں آپ کے درجات بلند کرے اور آنحضرت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جن کے عشق و محبت میں آپ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ بسر ہوا قدموں میں رکھے۔آمین ثم آمین صلى الله سیرت المهدی دوسری بے نظیر کتاب آپ کی سیرت المہدی“ ہے۔اس کتاب کی تین جلدیں شائع چکی ہیں جن میں نو سو پچھتر روایات ہیں۔چوتھی جلد بھی آپ نے مرتب فرما لی تھی۔لیکن افسوس ہو وہ