حیات بشیر

by Other Authors

Page 422 of 568

حیات بشیر — Page 422

422 آپ کی زندگی میں شائع نہ ہو سکی۔اس کتاب میں نہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت کا مضمون ہی بیان کیا گیا ہے بلکہ سلسلہ احمدیہ کی مستند ترین تاریخ بھی ہے۔سلسلہ احمدیہ تیسری کتاب جس کا نام ہے ”سلسلہ احمدیہ یہ آپ نے جلسہ خلافت جوبلی کے موقعہ پر ۱۹۳۹ء میں لکھی تھی اس کتاب کی تیاری کے لئے گو آپ کو وقت نہایت ہی قلیل ملا تھا لیکن آپ کی خداداد قابلیت سلسلہ کے لٹریچر پر عبور اور تاریخ احمدیت سے پوری پوری واقفیت کے باعث یہ بے نظیر علمی تحفہ نہایت ہی ٹھوس اور مستند معلومات کا مجموعہ بن گیا ہے۔اس کتاب میں کیا لکھا ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: جماعت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر یہ ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ سلسلہ احمدیہ کے متعلق ایک ایسا رسالہ لکھ کر شائع کیا جائے جس میں اختصار اور وضاحت کے ساتھ بانی سلسلہ کے مختصر حالات سلسلہ کی مختصر تاریخ، سلسلہ کے مخصوص مذہبی عقائد، سلسلہ کا نظام، سلسلہ کی موجودہ وسعت اور سلسلہ کے مستقبل کے متعلق امیدیں وغیرہ وو بیان کی جائیں۔تا کہ اگر خدا چاہے تو یہ رسالہ دو رنگ میں مفید ہو سکے۔اول: وہ ان غیر احمدی اور غیر مسلم محققین کے کام آ سکے جو سلسلہ کے متعلق مذہبی اور علمی بحثوں میں پڑنے کے بعد عام تاریخی رنگ میں مختصر مگر صحیح اور مستند معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔دوم: وہ ان نو احمدیوں اور نو عمر پیدائشی احمدیوں کے لئے بھی مفید ہو سکے جو سلسلہ احمدیہ میں نئے نئے داخل ہونے کی وجہ سے یا اپنی کم عمری یا مطالعہ کی کمی کی وجہ سے ، ابھی تک سلسلہ کی اصل غرض و غایت اور اس کے مخصوص مذہبی عقائد اور اس کی تاریخ سے ناواقف ہیں۔یہ کتاب ۴۴۲ صفحات پر مشتمل ہے تبلیغ ہدایت اس کتاب میں سلسلہ احمدیہ کے وہ مسائل بیان کئے گئے ہیں جو حضرت مسیح موعود کے دعوی کی صداقت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اس کتاب کے خاص اور اہم عنوانات یہ ہیں: اسلام میں مجددین کا سلسلہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوئی اور اس کے دلائل، نزول مسیح اور ظہور مہدی کی بحث، وفات مسیح، مسیح و مہدی کی علامات، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کام،