حیات بشیر — Page 370
370 ނ خاموش رہنا پڑا۔اب میرا خیال ہے کہ مولوی برکات احمد صاحب سلمہ کو اپنے ہاتھ۔خط لکھوں اور اس میں ان کی پریشانیوں کی وجہ دریافت کروں۔۔۔اگر مولوی برکات احمد صاحب کی طرف سے کوئی تفصیل معلوم ہوئی تو میں انشاء اللہ آپ کو اطلاع دوں گا۔آپ اپنے گھر میں تسلی دلائیں کہ وہ پریشان نہ ہوں اور دعا فرماتی رہیں۔پریشانیوں سے کامل طور پر آزاد زندگی تو حقیقتا کسی کو بھی میسر نہیں آتی نہ دینداروں کو اور نہ دنیا داروں کو جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پریشانی بھی دراصل انسانی زندگی کیلئے ایک تقدیری لازمہ ہے اور شاید دینداروں کیلئے بہت سی برکتوں کا باعث بن جاتا ہے۔“ ۴۳۵ ہے اور ۵۷: امریکہ سے ایک دوست نے میرے روکتے روکتے ایک موٹر کار بھجوادی لکھا ہے کہ اس کی قیمت کے متعلق جلدی نہیں۔جب بھی سہولت ہو ادا کر دی جائے۔بظاہر میرے حالات موٹر کے رکھ رکھاؤ کی بھی طاقت نہیں رکھتے۔یعنی قیمت کے علاوہ اس کا ماہواری خرچ بھی کافی ہوتا ہے۔لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ اس معاملہ میں استخارہ کر کے مجھے اپنی رائے سے مطلع فرما دیں کہ میں یہ موٹر رکھوں یا فروخت کر دوں۔چونکہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے۔کہ سواری اور مکان اور عورت میں خاص برکت اور خاص نحوست کا پہلو ہوتا ہے۔اس لئے میں اس بارے میں بعد استخارہ و دعا قدم اُٹھانا چاہتا ہوں۔یہ بھی عرض کر دوں کہ میری عادت ہے کہ پیش آمدہ امور میں خود بھی استخارہ میں کیا کرتا ہوں اور دوسروں سے بھی کہا کرتا ہوں۔کیونکہ المومن يرى ويرى له۔٢٦ ۵۸: ”اب میری ساری اولاد خدا کے فضل سے صاحب اولاد ہے سوائے میرے بڑے لڑکے عزیز مظفر احمد کے جو سب سے زیادہ خدمت گزار اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی صاحبزادی عزیزہ امتہ القیوم سلمها ( نواسی حضرت خلیفہ اول) کے ساتھ شادی شدہ ہے۔دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اُسے بھی اپنے خاص فضل سے نوازے یہ بہت سعید اور دیندار اور خدمت گزار بچہ ہے۔اسلئے اس کے ابھی تک اولاد نہ ہونے کا مجھے بہت احساس اور قلق ہے۔اس کیلئے ضرور خاص توجہ سے دعا فرمائیں۔آپ کو ئیں۔آپ اس کے متعلق بشارت بھی ہوئی ہے۔دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس بشارت کو قریب تر لائے اور میری ساری اولاد پر فضل اور رحمت کا سایہ رکھے اور حضرت مسیح موعود علیہ