حیات بشیر

by Other Authors

Page 369 of 568

حیات بشیر — Page 369

369 ۵۴ : گذشتہ ایام میں آپ کے بعض رؤیا تشویشناک رہے ہیں۔مگر میں ہمیشہ یہ یقین رکھتا ہوں کہ واللہ غالب علیٰ امرہ اور پھر جو رویا قبل از وقت دکھائی جاتی ہے۔اس میں بالعموم اشارہ ہوتا ہے۔کہ وہ دعا اور صدقہ سے مل سکتی ہے۔آپ کی ۷ جون والی رؤیا کا ابھی دل پر بوجھ تھا۔لیکن خدا کے فضل سے وہ ٹل گئی یا ملتوی ہو گئی۔یہ سب ہمارے رحیم و کریم آقا کی رحمت کے کرشمے ہیں۔گو اس رویا میں سال مذکور نہیں تھا اور غالباً یہ صراحت بھی نہ تھی۔کہ کسی اچھے واقعہ کی طرف اشارہ ہے یا کہ تکلیف دہ واقعہ کی طرف۔حضرت صاحب کو چھوٹے قد میں دیکھنا جب کہ عمامہ بڑا تھا۔یہی تعبیر رکھتا ہے کہ خدا کے حضور سر گرم بدستور ہیں مگر بعض ظاہری حوادث کے نتیجہ میں جماعت کو وقتی پہنچے گا۔بہر حال یہ بہت مبارک مہینہ ہے جسے اللہ تعالیٰ خاص دعاؤں کا موقعہ صدمہ دے وہ بہت خوش قسمت ہے۔“ ۵۵: آپکا خط موصول ہوا آپ کے دونوں الہام (فی مقعد صدق اور رد اليهـا روحها ) منذر ہیں لیکن ہمارا خدا اس امر پر بھی غالب ہے۔خاص دعائیں جاری رکھیں۔حضرت اماں جان کی کمزوری بہت بڑھ گئی ہے اور بیماری کے مقابلہ کی طاقت بہت کم ہو رہی ہے مگر خدا کو سب قدرت حاصل ہے۔“ ۴۴ ۵۶ ” آپ نے عزیز مولوی برکات احمد صاحب سلمہ کی پریشانیوں کے متعلق لکھا ہے میں ایک عرصہ سے ان کی پریشانیوں کے متعلق بغیر اس کے کہ ان کی طرف سے کو ئی خاص اظہار ہو۔محسوس کر رہا تھا اور اپنے طور پر دعا بھی کرتا رہا ہوں۔اور آپ کا خط آنے پر زیادہ توجہ سے دعا کی ہے۔لیکن میں نے دعا کے تعلق میں محسوس کیا ہے کہ یہ بھی ایک خدائی قانون ہے کہ جب تک کسی پریشانی کی وجہ اور تفصیل معلوم نہ ہو تو نہ تو دعا کرنے والا زیادہ توجہ سے دعا کر سکتا ہے اور نہ ظاہری اسباب کے ماتحت کوئی مشورہ دے سکتا ہے۔ایک حد تک میں اپنے قیاس سے سمجھتا ہوں اور یہ وہ بات ہے جس کا شروع سے مجھے اندیشہ تھا۔مگر اس معاملہ کا ماحول ایسا تھا کہ مجھے اس میں محترم مولوی برکات احمد صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت والد صاحب نے بعض قرضوں کی ادائیگی کیلئے دعا کی تھی۔چنانچہ جون کو محترم سید عبد الرحمن صاحب نے ایک رقم کا چیک بھیجا جس سے پریشانی دور ہو گئی۔