حیات بشیر

by Other Authors

Page 344 of 568

حیات بشیر — Page 344

- 344 رہے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۵۰-۳-۱۲ ۲ پاکستان سے ۱۹۴۹ء کے جلسہ سالانہ قادیان کے لئے جو وفد روانہ ہونا تھا اس چٹھی میں اس کا ذکر ہے۔وو و بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود رتن باغ لاہور ۴۹-۱۲-۲۰ مکرمی محترمی مولوی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته آپ کا خط ابھی ابھی ملا۔خدا کرے کہ اعظم صاحب کی فیملی کو پرمٹ مل جائے اور ان کی پریشانی دور ہو۔آپ کا کوئی خط مجھے اس سے پہلے نہیں ملا۔پاکستان سے قادیان جانے والی پارٹی کے پچاس افراد ہوں گے اور اس پارٹی کے امیر شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت لاہور ہوں گے۔میں اور عزیز مرزا ناصر احمد اس پارٹی میں نہیں ہوں گے اور نہ ہمارے خاندان کا کوئی اور فرد ہوگا۔کیونکہ ان کے شامل کرنے سے دوسرے دوستوں کے حق پر اثر پڑتا تھا۔پروگرام یہ ہے کہ ۲۵ / دسمبر کی صبح کو یہ پارٹی رتن باغ لاہور سے دو عدد لاریوں پر روانہ ہوگی اور انشاء اللہ ۳۰ / دسمبر کو پاکستان واپس آئے گی۔لاریوں کے ڈرائیور اور کلیز پچاس کی تعداد سے علاوہ ہوں گے۔میں انشاء اللہ اس پارٹی کو روانہ کرنے کے بعد ربوہ جاؤں گا۔خدا کرے کہ پاکستان اور ہندوستان کے ہر دو احباب کا قادیان جانا خود ان کے لئے اور قادیان کے لئے اور جماعت کے لئے ہر جہت سے مبارک ہو۔اس بات کا خیال رکھیں کہ اس سفر میں ہر بات باوقار رنگ میں ہو اور اخلاقی اور دینی رنگ میں بہتر سے بہتر اثر پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور حافظ و ناصر رہے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۲۹-۱۲-۵۲۰