حیات بشیر

by Other Authors

Page 242 of 568

حیات بشیر — Page 242

242 جو آپ نے از راہ نوازش! اپنے دست مبارک سے لکھ کر بھیجی تھی۔بسم اللہ الرحمن الرحیم عزیزم مکرم شیخ صاحب وعلى عبده المسیح الموعود محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ مجھے معلوم ہوا تھا کہ آپ اور ملک عبداللطیف صاحب تشریف لائے تھے۔مگر میں تکان کی وجہ سے سو گیا تھا۔جزاکم اللہ خیرا۔ملک صاحب کا شائع کردہ رسالہ مل گیا ہے بہت خوب ہے اور حضرت میر صاحب کے فوٹو نے اسے مزید شان دے دی ہے۔ہمارے چھوٹے ماموں جان (یعنی حضرت میر محمد اسحاق صاحب ایک عالم دین اور عاشق رسول ہی نہیں تھے۔بلکہ انہوں نے ساری عمر درویشی رنگ (میں) گذار دی۔خدا کے فضل سے ہمارے دونو ماموں ( یعنی حضرت میر صاحب موصوف اور حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ناقل) اپنی الگ الگ شان اور الگ مقام رکھتے تھے۔مگر مصلحت الہی سے دونو نسبتاً کم عمر میں فوت ہو گئے۔بڑے ماموں جان کی کتاب آپ بیتی بھی بڑی دلچسپ اور مفید کتاب ہے۔شیخ محمد اسماعیل صاحب پتی سے تحریک کریں کہ اسے دوبارہ چھاپ دیں اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی سوانح مرقاۃ الیقین بھی ضرور مکمل صورت میں مع فوٹو چھپنی چاہیے۔ابھی تک جماعت نے اس طرف توجہ نہیں دی۔غالبًا ملک عبداللطيف صاحب فروٹ کی ایک ٹوکری بھی چھوڑ گئے تھے۔جزاہ اللہ خیرا۔اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو حسنات دارین سے نوازے۔ام مظفر احمد کو پتہ کا شدید حملہ ہو گیا تھا اب افاقہ ہے۔میری طبیعت بھی اب نسبتا بہتر ہے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۶۱ - ۲ - ۱۱ لاہور اس چٹھی سے جہاں آپ کی حساس طبیعت کا پتہ چلتا ہے وہاں یہ بھی ظاہر ہے کہ محترم دونو ملک صاحب کی ایک بظاہر معمولی سی خدمت کو بھی آپ نے خاص طور پر سراہا۔ساتھ ہی اپنے ماموں صاحبان کا ذکر خیر بھی کر دیا۔بڑے ماموں کی کتاب ”آپ بیتی اور حضرت خلیفہ اسیح