حیات بشیر — Page 165
165 ذکر حبیب کے موضوع پر آپکی تیسری تقریر ۲۷ دسمبر کو آپ نے ذکر حبیب کے موضوع پر جلسہ سالانہ میں تقریر فرمائی۔یہ تقریر بعد میں ” در مکنون“ کے نام سے شائع ہوئی اس کا ایک ایک لفظ رُوحانی تاثیر میں ڈوبا ہوا تھا۔۸۹ حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ کی املاء فرمودہ تقریر ۲۸ / دسمبر کو حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی املاء فرموده اختتامی تقریر بھی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ہی پڑھ کر سنائی۔۴۹۰ انصار اللہ کی مجلس عاملہ کی رکنیت -11 ء میں بھی آپ مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے رکن خصوصی مقرر رہے۔191 ۲ء کے حالات احمد یہ کالج گھٹیالیاں کیلئے تحریک امداد جنوری ۶۲ہ میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے احمدیہ کالج گھٹیالیاں کے لئے مخیر احباب کو امداد کی تحریک کی اور تحریر فرمایا کہ اچھی درسگاہوں کا قیام ہمیشہ جماعتی مضبوطی کا باعث ہوا کرتا ہے اور اچھے ماحول میں تعلیم پانے والے نوجوان آئندہ چل کر جماعتی ذمہ داریوں کو اُٹھانے کی اہلیت پیدا کرلیتے ہیں۔پس مخیر دوست آگے آئیں اور اپنی بلند ہمت سے اس کالج کو نہ 66 صرف اچھی بنیاد پر قائم کردیں بلکہ ایک مثالی درسگاہ بنا دیں۔“ ۴۹۲ حج بدل کے لئے انتخاب حضرت مرزا بشیر احمد صا حب کے ایک سابقہ اعلان پر آپ کی طرف سے حج بدل کرنے کی جن دوستوں نے درخواستیں بھجوا کی تھیں ان میں سے حضرت میاں صاحب موصوف نے فروری ۱۲ ء میں مکرم حکیم عبداللطیف صاحب شاہد گوالمنڈی لاہور کو منتخب فرمایا۔۴۹۳ جماعت کے مخلص احباب سے دو خاص دعاؤں کی درخواست فروری ۶۲عہ میں آپ نے دوستوں کو اپنے لئے خاص طور پر دعا کی تحریک کرتے ہوئے ارشاد فرمایا که عاجز کی عمر اس وقت انہتر سال کے قریب ہے بلکہ قمری حساب سے ستر سال سے اوپر ہو چکی ہے اور یہ عمر طبعاً ضعف اور کمزوری کی عمر ہو تی ہے اور اس پر مجھے