حیات بشیر

by Other Authors

Page 157 of 568

حیات بشیر — Page 157

157 آئندہ کے لئے ایسا انتظام ہونا چاہیے کہ جیسا کہ قادیان میں ہوتا تھا ہر کتاب کی اشاعت سے قبل اس کا مسودہ صدر انجمن احمدیہ یا انجمن تحریک جدید کے کسی عالم یا کمیٹی کے سامنے پیش کر کے منظوری حاصل کی جائے تاکہ کوئی قابل اعتراض بات یا کوئی ناقابل اشاعت بات ہمارے لٹریچر میں اور خصوصاً مرکز سے ۴۵۸ شائع ہونے والے لٹریچر میں راہ نہ پائے۔A قافلہ قادیان سے نام واپس لینے والوں کو انتباہ اسی ماہ میں آپ نے اعلان فرمایا کہ اگر آئندہ کوئی صاحب قافلہ قادیان میں شمولیت کی درخواست دینے اور انتخاب میں آجانے کے بعد اپنا نام واپس لیں گے تو مناسب ہر جانہ وصول کرنے کے علاوہ ایسے دوست کو آئندہ کسی قافلہ میں قادیان جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی سوائے اس کے کہ ایسے ناگزیر حالات پیدا ہو جائیں جن کی وجہ سے ایسے دوست کا قافلہ میں جانا ناممکن ہو جائے اور امیر صاحب مقامی یا امیر صاحب ضلع اس کی تصدیق فرمائیں کہ واقعی مجبوری کی صورت پیدا ہوگئی ہے۔123۔۳۵۹ قرآن کریم میں زیادہ سے زیادہ تدبر سے کامہ زیادہ تدبر سے کام لینے کی نصیحت ۲۲ / دسمبر کو مجلس مذاکرہ علمیہ جامعہ احمدیہ کے سالانہ اجلاس کی آپ نے صدارت فرمائی۔اس اجلاس میں مولانا ابو العطاء صاحب نے قرآن مجید بمقابلہ دیگر الہامی کتب کے موضوع پر ایک مقالہ پڑھا۔آخر میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں نوجوانوں کو نصیحت فرمائی کہ وہ قرآن مجید میں زیادہ سے زیادہ تدبر سے کام لیں اور اس کے مخفی خزانوں کو نکال کر دنیا کے ان علوم جدیدہ کا جو مذہب کے مخالف ہوں مقابلہ کریں۔آپ نے یہ بھی نصیحت فرمائی کہ سوالات استفسار کے رنگ میں ہونے چاہئیں نہ کہ اعتراض کے رنگ میں اور ادب کو ہر حال میں ملحوظ رکھنا چاہیے۔٦٠ے ہر مخلص احمدی کے دل کی آواز اسی ماہ میں آپ نے ایک مضمون ”خدا کی قدرت و رحمت کا ہاتھ“ کے زیر عنوان لکھا اس میں تحریر فرمایا: ” مجھے اس وقت اپنا ایک بہت پرانا شعر یاد آ رہا ہے جو میں نے سکول کے زمانہ میں کہا تھا آج پچاس سال کے بعد بھی یہی شعر میرے دل کی آواز ہے بلکہ وہ ہر