حیات بشیر — Page 150
کئے گئے۔۲۳۰ 150 ایک رسالہ کی اشاعت آپ نے یہ بھی اعلان کروایا کہ خدا کے فضل سے میرا تصنیف کردہ رسالہ ”عید کی قربانیاں“ شائع ہو گیا ہے جس میں اس مسئلہ کے تمام ضروری پہلوؤں پر بحث آگئی ہے۔( یہ رسالہ نظارت اصلاح و ارشاد نے شائع کیا تھا) ۴۳۱ یوم پیشوایان مذاہب کلکته ۹ نومبر ۵۹ ء کو آپ نے جلسہ یوم پیشوایان مذاہب کی تقریب پر کلکتہ کی جماعت احمدیہ کو ایک خاص پیغام بھجوایا جو وہاں جلسہ میں پڑھ کر سنایا گیا۔۴۳۲ مجلس عاملہ انصار اللہ کے رکن خصوصی ۱۹۶۰ء کے شروع میں مجلس عاملہ انصار اللہ مرکزیہ کے جو اراکین حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے منظور فرمائے ان میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو بھی حضور نے مجلس عاملہ کا رکن خصوصی مقرر فرمایا۔۴۳۳ حیات طیبہ کے متعلق آپکی قیمتی رائے جنوری ۱۹۶۰ ء میں مکرم شیخ عبد القادر صاحب فاضل مربی سلسلہ احمدیہ لاہور کی تصنیف حیات طیبہ پر ریویو کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا کہ یہ کتاب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے لٹریچر میں ایک بہت عمدہ اضافہ ہے اور اس قابل ہے کہ نہ صرف جماعت کے دوست اسے خود مطالعہ کریں بلکہ غیراز جماعت اصحاب میں بھی اس کی کثرت کے ساتھ اشاعت کی جائے۔“ ۴۳۴۔ام مظفر احمد کیطرف سے حج بدل کی خواہش ۱۳ جنوری کو آپ نے اعلان فرمایا کہ ام مظفر احمد اپنی طرف سے حج بدل کروانے کی خواہش رکھتی ہیں سو ایسے مخلص اور دعاؤں میں شغف رکھنے والے دوست مجھے مطلع فرمائیں جو حج بدل کرنے کے لئے تیار ہوں۔۴۳۵؎ ذکر حبیب کے موضوع پر آ پکی پہلی تقریر وء کا جلسہ سالانہ جو جنوری ۶۰ء میں منعقد ہوا تھا اس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب 66 نے پہلی مرتبہ ”ذکر حبیب کے موضوع پر تقریر فرمائی اور اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے