حیات بشیر — Page 151
151 خلق عظیم کے تین پہلوؤں محبت الہی ، عشق رسول اور شفقت علی خلق اللہ پر روشنی ڈالی۔یہ پُر معارف اور لطیف تقریر سیرت طیبہ کے نام سے شائع ہو گئی۔۴۳۶ خاندانی منصوبہ بندی فروری ۵۹ء میں آپ نے لکھا کہ اس وقت پاکستان کے ایک طبقہ میں برتھ کنٹرول کی طرف توجہ پیدا ہو رہی ہے۔دوستوں کو میرا رسالہ ”خاندانی منصوبہ بندی“ خود بھی پڑھنا چاہیے اور اپنے دوستوں اور ملنے والوں کو بھی پڑھانا چاہیے۔تاکہ وقتی رو میں بہہ کر کوئی غلط قدم نہ اُٹھایا جائے۔۳۷ مولانا عبد الرحمن صاحب کی تقریب مراجعت ۱۸ / فروری کو حضرت مولانا عبد الرحمن صاحب فاضل امیر جماعت احمدیہ قادیان ربوہ میں تین روز قیام فرمانے کے بعد قادیان واپس جانے کے لئے روانہ ہوئے۔اہل ربوہ نے ہزارہا کی تعداد میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے مکان کے سامنے جمع ہو کر آپ کو اخلاص و محبت کے گہرے جذبات اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔اس موقعہ پر حضرت میاں صاحب موصوف نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ احباب مل کر دعا کرلیں کہ اللہ تعالیٰ مولوی صاحب کا یہاں آنا مبارک کرے اور اب آپ کے قادیان واپس جانے کو بھی اپنی برکات سے نوازے۔ہمارے درویش بھائی پوری جماعت کے ایک نمائندہ وجود کی حیثیت سے وہاں رہیں اور ساری جماعت کی برکتیں ان کے ساتھ ہوں اور ان کی برکتیں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔۴۳۸ ہفتہ شجر کاری ۲۰ فروری ۶۰ نماز عصر کے بعد مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے احاطہ میں شجر کاری کی تقریب کا آغاز حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اپنے دست مبارک سے ایک درخت لگا کر کیا۔بعد میں تین اور درخت لگائے گئے اور پھر آپ نے اجتماعی دعا کرائی جس میں تمام حاضر احباب شریک ہوئے۔۴۳۹ مجلس انصار اللہ کراچی کو آپکا پیغام فروری ۲۰ ء میں مجلس انصار اللہ کراچی کا سالانہ اجتماع ہوا تو اس کے لئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی ایک پیغام مرحمت فرمایا۔اس پیغام میں آپ نے اس امر پر زور دیا کہ انصار اللہ کا ہر فرد قرآن کا عالم اور قرآن کا خادم ہونا چاہیے۔۴۴۰