حیات بشیر

by Other Authors

Page 51 of 568

حیات بشیر — Page 51

51 متوطن کشمیر بھی پاس ہی کھڑے تھے۔میر صاحب نے ان کے متعلق فرمایا کہ یہ میاں صاحب کا بستہ سے لایا اور لے جایا کرے گا۔چنانچہ اس کے بعد آپ دن کو بورڈنگ میں ہی رہا کرتے تھے اور رات کو گھر چلے جاتے تھے۔" ایم اے کی تاکید حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب شائد دوسری جماعت میں پڑھتے ہوں گے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حوائج ضروریہ سے فارغ ہو کر آئے آپ اس وقت چار پائی پر الٹی سیدھی چھلانگیں مار رہے اور قلابازیاں کھا رہے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا اور تبسم کرتے ہوئے حضرت ام المؤمنین سے فرمایا دیکھو یہ کیا کر رہا ہے اور پھر فرمایا اسے ایم اے کرانا۔۲۳ ناولوں سے نفرت اسی تعلیمی دور کا واقعہ ہے کہ ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو بلا کر فرمایا کہ جو تم میرے بیٹے ہو گے تو ناول نہیں پڑھو گے“ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ الحمد للہ میں حضرت صاحب کی توجہ سے خدا کے فضل کے ساتھ اس لغو فعل سے محفوظ رہا۔آپ نے یہ بھی فرمایا کہ میں بچپن سے محسوس کرتا آیا ہوں کہ مجھے ناول خوانی کی طرف کبھی توجہ نہیں ہوئی۔نہ ہے۔بچپن میں نہ جوانی میں اور نہ اب۔بلکہ ہمیشہ اس کی طرف سے بے رغبتی رہی حالانکہ اکثر نوجوانوں کو اس میں کافی شغف ہوتا ہے اور خاندان میں بھی بعض افراد کبھی کبھی ناول پڑھتے رہے ہیں۔“ ۲۴ نکاح کی مبارک تقریب ۲ ستمبر ۱۹۰۲ء کو آپ کے نکاح کی مبارک تقریب عمل میں آئی۔آپ کا نکاح حضرت مولوی غلام حسن خاں صاحب پشاوری کی صاحبزادی سرور سلطان صاحبہ سے ایک ہزار روپیہ مہر پر پڑھا گیا۔خطبہ نکاح حضرت خلیفہ اول نے پڑھا اور ایجاب وقبول کے بعد کھجوریں تقسیم کی گئیں اور