حیات بشیر

by Other Authors

Page 476 of 568

حیات بشیر — Page 476

476 ا: صاحبزادی امتہ السلام بیگم صاحبہ۔پیدائش ۷ اگست ۱۹۷ ء آپ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کے صاحبزادے مکرم مرزا رشید احمد صاحب سے بیاہی گئیں۔۱۸ ۲: صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب ۲۸ فروری ۱۹۱۳ء ۱۹ ۳: صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب ۳ جنوری ۱۹۱۵ء ۴: صاحبزادی امتہ الحمید بیگم صاحبہ - ۱۶ اگست ۱۹۱۷ء۔آپ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے صاحبزادے مکرم نواب محمد احمد خاں صاحب کے ساتھ بیاہی گئیں۔اسے ۵: صاحبزادہ مرزا منیر احمد صاحب - ۲۶ اگست ۱۹۱۸ء - ۲۲ ۶: صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب ۲۲ اگست ۱۹۲۲ء - ۲۳ ے: صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب - ۱۸ جولائی ۱۹۲۴ء۔۲۴ : صاحبزادی امتہ المجید بیگم صاحبہ ۱۵- جنوری ۱۹۲۶ء آپ مکرم میجر وقیع الزمان صاحب کے ساتھ بیاہی گئیں۔۲۵ ۹: صاحبزادی امته اللطیف بیگم صاحبه ۴ نومبر ۱۹۳۵ء ۲۶ نوٹ: تاریخ احمدیت میں لکھا ہے کہ آپ کے دو بیٹے بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔اول مرزا حمید احمد صاحب متوفی ( 1910ء ) - دوم مرزا مبشر احمد صاحب اول متوئی (۱۹۲۱ء) انہی ناموں پر بعد میں پیدا ہونے والے بچوں کے نام رکھے گئے۔حضرت میاں صاحب کی زندگی پر الفضل کا تبصرہ الفضل لکھتا ہے: ”حضرت میاں صاحب کا وجود بہت مقدس و مظہر اور عظیم الشان برکتوں کا حامل تھا۔آپ نے اپنی زندگی خدمت اسلام کے لئے وقف کئے رکھی اور علمی اور انتظامی لحاظ سے وہ وہ کار ہائے نمایاں سرانجام دیئے اور خدمت کا ایک ایسا ریکارڈ قائم کر دکھایا کہ آنیوالی نسلیں قیامت تک اس پر فخر کرتی اور محبت وعقیدت کے پھول نچھاور کرتی رہیں گی۔حضرت خلیفہ اُسیح الاول رض اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کی بالغ نظری اور غیر معمولی فراست و ذہانت کی وجہ سے اپنے عہد خلافت میں آپ کو صدر انجمن احمدیہ کا ممبر مقرر فرمایا۔بعد ازاں جب آپ نے 1917ء میں ایم۔اے کی ڈگری حاصل کر لی تو ہمہ تن آپ سلسلہ کے کاموں کے لئے وقف ہو گئے۔آپ نے مختلف اوقات میں مختلف علمی