حیات بشیر — Page 360
360 اللہ تعالیٰ مجبوری کی زنجیروں کو توڑ دے اور میرے لئے دینی امور کی سر انجام دہی کے لئے سہولتیں پیدا ہو جائیں۔آپ کی طرف سے جو شفقت بھرے جوابات اسے ملتے ان میں سے دو حسب ذیل ہیں: " بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد ونصلی علیٰ رسولہ الکریم وعلى عبده المسيح الموعود عزیزه السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط محررہ بلا تاریخ موصول ہوا۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کی جملہ مشکلات کو دُور فرمائے۔آپ کو احمدیت پر استقامت عطا فرمائے اور آپ کے والد اور تمام خاندان کو احمدیت کی سعادت سے نوازے اور ہر قسم کی مخالفت سے بچائے۔آپ خود بھی دعا کرتی رہیں اور مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رضا کی راہوں پر چلائے اور میرا انجام بخیر ہو۔آمین والسلام مرزا بشیر احمد ربوہ“ حضرت میاں صاحب رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے عزیزہ موصوفہ لکھتی ہیں: حضرت میاں صاحب نے وقتاً فوقتاً میرے نام بہت سے خط تحریر فرمائے جن کا ڈھیر میرے پاس محفوظ ہے۔میں انہیں کبھی بھی ضائع نہ کروں گی۔آپ کا سب سے آخری خط جو آپ کی وفات سے چار پانچ دن قبل مجھے ملا حسب ذیل ہے۔-M دبسم اللہ الرحمن الرحیم عزیزه محترمه محمد و نصلی علی رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط ملا۔الحمدللہ کہ اب آپ کی صحت اچھی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور برکت اور راحت کی زندگی نصیب کرے۔میری صحت بہت کمزور ہوگئی ہے۔میں آجکل بغرض علاج لاہور میں مقیم ہوں۔مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔سردرد کے لئے آپ صبح صبح سورج نکلنے سے پہلے گل اسطخد وس کو گھوٹ کر اس کی ایک پیالی پی لیا کریں۔آپ اسے رات کو بھگو چھوڑیں اور صبح گھوٹ کر کپڑ چھان کر کے پی لیا کریں۔اگر ہوسکے تو تین دانے کالی مرچ کے بھی گھوٹ لیا کریں۔آپ سردرد کے لئے عینک بھی لگوا لیں۔وہ بھی مفید رہے گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضل