حیات بشیر

by Other Authors

Page 148 of 568

حیات بشیر — Page 148

148 عید کی قربانیوں کا مسئلہ عید کی قربانیوں کے مسئلہ پر ۵۰ء میں آپ نے چار مضامین لکھ کر تفصیلی روشنی ڈالی تھی اور ان خیالات کی تردید فرمائی تھی کہ جانوروں کی قربانی کی بجائے بہتر ہے کہ نقد روپیہ کسی قومی فنڈ میں جمع کروا دیا جائے۔جولائی ۵۹ء میں آپ نے ارادہ فرمایا کہ ان چاروں مضمونوں کو ایک رسالہ کی صورت میں شائع کر دیا جائے۔اس لئے آپ نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ اگر اس بارہ میں دوست کوئی مزید سوال دریافت کرنا چاہیں تو مجھے اطلاع دیں تاکہ اس کا جواب بھی رسالہ میں شامل کر دیا جائے۔۲۱ ایک قیمتی پیغام ۳۰ جولائی کو مسجد مبارک ربوہ میں ایک تربیتی جلسہ مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے منعقد ہوا۔اس جلسہ میں آپ کا بھی ایک قیمتی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔۴۳۲ تحریک جدید کی برکات تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان نے انیس سال تک متواتر چندہ دینے والے پانچ ہزار مجاہدین کی کتابی صورت میں ایک فہرست جون ۵۹ ء میں شائع کی۔اس کی ابتداء میں بطور دیباچہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی تحریک جدید کی برکات کے متعلق ایک نہایت قیمتی نوٹ لکھا۔یہ نوٹ بعد میں الفضل میں بھی شائع ہوا۔۴۲۳ ربوہ میں شجر کاری کی اہمیت حکومت مغربی پاکستان کے محکمہ جنگلات نے تیرہ اگست سے درخت نصب کرنے کا ایک ہفتہ منانے کی تحریک کی تھی۔آپ نے بھی اس بارہ میں اہالیان ربوہ کو خاص طور پر توجہ دلائی اور فرمایا کہ ربوہ میں گرمی اور گردے کی شدت شجر کاری کی خاص متقاضی ہے اس سے انشاء اللہ تعالیٰ ربوہ کی آب و ہوا جو اب بہت سے لوگوں کے لئے گویا ایک گونہ امتحان بن رہی ہے ترقی کرے گی اور صحتوں پر انشاء اللہ بہت اچھا اثر پڑے گا مگر ساتھ ہی آپ نے اس نکتہ کی طرف توجہ دلائی کہ درختوں کا لگانا آسان ہے مگر ان کا سنبھالنا بہت توجہ اور محنت اور نگرانی چاہتا ہے۔۴۲۴ کوئٹہ اور خیر پور ڈویژن کو پیغام ۱۱ تا ۱۳ ستمبر مجلس خدام الاحمدیہ کوئٹہ کا سالانہ اجتماع ہوا۔جس کے لئے آپ نے بھی پیغام بھجوایا۔اسی طرح خیر پور ڈویژن کے خدام کے نام آپ نے پیغام بھجوایا جن کا اجتماع ۱۸/ تا