حیات بشیر — Page 116
116 جلسہ سالانہ کی انتظامیہ کمیٹی کے نگران اعلیٰ کمیٹی اعلی جلسہ سالانہ عہ جو لاہور میں منعقد ہوا۔اس کے لئے نظارت ضیافت کی طرف سے ایک انتظامیہ کمیٹی مقرر کی گئی تھی۔اس میں نگران اعلیٰ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو مقرر کیا گیا۔۲۸۹ سفر سیالکوٹ ۱۸ جنوری ۱۸ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد صاحب کی بارات سیالکوٹ گئی اور 19 جنوری کو واپس لاہور پہنچ گئی۔اس بارات میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بھی شریک ہوئے۔۲۹۰ خونی روز نامچہ جنوری ۲۸ ء میں آپ نے ہجرت قادیان کے سلسلہ میں تمام اہم واقعات تعیین تاریخ کے ساتھ ایک روز نامچہ کی شکل میں شائع فرمائے۔یہ مضمون بعد میں ایک رسالہ کی صورت میں بھی شائع کر دیا گیا۔۲۹۱؎ اسیران جالندھر کا استقبال مکرم اپریل ۲۸ء میں جب جالندھر سے مکرم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب چوہدری فتح محمد صاحب سیال ،مرحوم مکرم چوہدری شریف احمد صاحب باجوہ اور بعض دوسرے دوست ایک سپیشل ٹرین کے ذریعہ لاہور چھاؤنی پہنچے تو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، مکرم چوہدری اسد اللہ خان صاحب ، مکرم شیخ بشیر احمد صاحب اور بعض دوسرے معززین اُن کے استقبال کے لئے لاہور چھاؤنی کے اسٹیشن پر تشریف لے گئے۔۲۹۲۔ناظر اعلیٰ کے فرائض جون ء سے دو ماہ کے لئے آپ نے صدر انجمن احمدیہ میں ناظر اعلیٰ کے فرائض سرانجام دیے۔۲۹۳ نبض کی تیزی کی شکایت جولائی ۲۸ ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو نبض کی تیزی کی شکایت پیدا ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی بخار رہنے لگ گیا جس پر آپ نے ڈیڑھ ماہ کی رخصت لے لی۔اس عرصہ میں صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب آپ کے قائمقام رہے۔۲۹۴