حیات بشیر — Page 108
108 نہ بلایا جائے۔چنانچہ حضرت میاں صاحب نے اس ارشاد کی تعمیل میں ۵۰ اصحاب کو دعوت دی۔۲۲۵ درد قولنج ۴ ستمبر ۴ء کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی طبیعت درد قولنج کی وجہ سے سخت ناساز ہو گئی۔حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ان دنوں ڈلہوزی تشریف فرما تھے۔آپ اطلاع ملتے ہی قادیان تشریف لے آئے اور آپ کی شدید تکلیف کو دیکھ کر خاص طور پر حضور نے دعا کرنے کا ارشاد فرمایا اور رات کو ایک بجے کے بعد احباب جماعت کو گھروں میں جگا کر یہ اطلاع پہنچائی گئی اور نہایت الحاح سے دعائیں کی گئیں۔الحمدللہ کہ ستمبر سے آپ کو افاقہ ہونا شروع ہو گیا اور ۸ ستمبر کو آپ کی علالت کے متعلق تشویش دور ہو گئی اور اارستمبر کو حضور واپس ڈلہوزی تشریف لے گئے۔۲۲۶ دد مجلس مذہب و سائنس کی صدارت جماعت احمدیہ میں اعلیٰ علمی، مذہبی اور سائنٹفک تحقیق کا مذاق پیدا کرنے کے لئے حضرت خليفة لمسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے فروری ۳۵ء میں ایک اہم مجلس کی تاسیس فرمائی۔جس کا نام حضور نے مجلس مذہب و سائنس تجویز کیا۔اس مجلس کی صدارت کے لئے حضور نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو نامزد فرمایا۔۲۶۷ اس مجلس کے زیر اہتمام ۲۹ / مارچ ۲۵ ء کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ میں پہلا جلسہ ہوا۔ہے) جس کی صدارت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے فرمائی۔۲۲۸ اس موقعہ پر آپ نے ایک تقریر بھی فرمائی جس میں مجلس مذہب و سائنس کے کام کی وسعت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ( یہ تقریر الفضل ۲۵ اپریل ۲۵ ء میں شائع ہو ہو چکی اپریل ۴۵ء میں بحیثیت صدر مجلس مذہب و سائنس“ آپ نے اس موضوع پر ایک بلند پایہ مقالہ تحریر فرمایا کہ سب سائنسدان معجزات کے منکر نہیں اور نہ ڈارون تھیوری کے قائل ہیں۔۲۶۹ اگست ۲۵ ء میں آپ نے بحیثیت صدر مجلس مذہب و سائنس، مجلس کی مالی اعانت کے لئے مخیر اصحاب کے لئے اپیل کی اور پھر جن دوستوں نے اس میں حصہ لیا ان کا اخبار کے ذریعہ شکر یہ ادا فرمایا۔۲۷۰ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کی وفات کے متعلق منذر خواہیں ۲۳ نومبر ۲۵ ء کو آپ کی صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کی وفات ناگہانی طور پر ڈلہوزی میں