حیات بشیر

by Other Authors

Page 553 of 568

حیات بشیر — Page 553

553 مزید معلومات حضرت قاضی محمد یوسف صاحب رضی اللہ عنہ محترم شیخ صاحب درست سابق امیر جماعت ہائے سابق صوبہ سرحد کا خط نحمده و نصلی علی سیدنا محمد السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آج حیات طیبہ پڑھا تھا۔صفحہ ۳۴۱ سطر ۴ پر کیا نظر آیا کہ گورداسپور میں آریہ کا مکان ۱۳ را گست ۱۹۰۴ ء کو کرایہ پر لیا۔یہ تاریخ حضرت اقدس کے اس مکان میں باعیال رہنے کی تو ہے مگر ہے یہ مکان جون اور جولائی میں بھی حضرت احمد اور جماعت کے واسطے بغرض رہائش کرایہ پر موجود تھا۔میں خود اس مکان میں ۱۵ دن سے زیادہ مقیم رہا۔حضرت احمد کی اقتداء میں ایک دن ظہر وعصر کی نمازیں ادا کیں۔اخبار بدر میں مرحوم محمد افضل صاحب نے ہیں مقتدیوں کے نام بھی شائع کئے۔دیکھو ظہور احمد موعود مقامات کر مدین۔آپکی عبارات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آریہ کا مکان ۱۳ راگست کو کرایہ پر لیا گیا جو صحیح نہیں۔بلکہ با عیال قیام کیا۔جون جولائی میں عیال ساتھ نہ تھا۔والسلام قاضی محمد یوسف احمدی از ہوتی ۶۲-۸-۱۲ ایک اور چیٹھی بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمده ونصلی علی رسولہ الکریم مناظرہ مد (حیات طیبہ صفحہ ۳۱۹ کے ضمن میں عرض ہے کہ مکرم میاں محمد احسن صاحب جو میاں محمد یوسف صاحب اور میاں محمد یعقوت صاحب متوطن مد کے چھوٹے بھائی تھے۔اپنی بیماری کے سلسلہ حضرت حکیم الامت مولوی نور الدین صاحب خلیفہ امسیح الاوّل کی خدمت میں بغرض علاج حاضر ہوئے۔حضرت حکیم الامت کی پاکیزہ صحبت میں چند دن رہنے کے بعد میاں محمد احسن صاحب نور احمدیت سے منور ہوئے اور بیعت کر لی۔صحت کے بعد جب وہ اپنے بڑے بھائی سے ملاتی ہوئی تو