حیات بشیر — Page 552
552 کرنے کے لئے تحصیلدار آیا تھا۔سیرۃ المہدی میں حافظ روشن علی صاحب کی روایت (میں) مجسٹریٹ یا ڈیٹی کا لفظ آتا ہے۔تحقیق کر لیں کونسا درست ہے۔♡: P۔T۔O صفحہ ۳۸۲ میں آپنے کاربنکل کا ترجمہ سرطان کیا ہے۔حالانکہ سرطان کو انگریزی میں کنسر Cancer کہتے ہیں نہ کہ کار بنکل۔حضرت مولوی عبد الرکیم صاحب کو کاربنکل تھا نہ کہ کنسر اس کے متعلق بھی تحقیق کر لیں۔صفحه ۳۸۳ پر دو شہتیر ٹوٹ گئے والے الہام کی ذیل میں آپ نے حضرت مولوی برہان الدین صاحب کا نام لکھا ہے۔میرا بھی یہی خیال ہے۔لیکن غالباً تذکرہ میں منشی اللہ داد صاحب کا نام آتا ہے۔ے: صفحہ ۴۳۹ میں آپ نے اہلیہ صاحبہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے متعلق اماں جان کے الفاظ لکھے ہیں۔یہ درست نہیں۔اماں جان کے الفاظ ہمیشہ حضرت ام المؤمنین کے متعلق استعمال ہوتے رہے ہیں۔اہلیہ صاحبہ حضرت خلیفہ اوّل رضی اللہ عنہ کے متعلق اماں جی کا لفظ استعمال ہوتا تھا۔:^ و صفحہ ۴۴۰ میں آپ نے مبارک احمد مرحوم کے متعلق الہام لاعلاج و لا يحفظ درج کیا ہے۔اس کا حوالہ کیا ہے۔میں نے یہ الہام کبھی نہیں سنا اور نہ غالباً تذکرہ میں ہے۔صفحہ ۴۴۲ میں جلسہ و چھو والی کے تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس سے زیادہ غیرت کا اظہار فرمایا تھا جو آپ نے لکھا ہے بلکہ یہ قرانی آیت پڑھی تھی۔اذا سمعتم آيات يستهزابها الخ اور بہت ناراض ہوئے تھے کہ آپ لوگ اس مجلس سے اٹھ کر کیوں نہیں آگئے۔صفحہ ۴۵۱ میں خواجہ کمال الدین صاحب کے متعلق آپ نے صاحب الفاظ نہیں لکھا جو آپ +1: کے طریق کے خلاف ہے۔صاحب الفاظ لکھنا چاہیے۔:ll کتاب ”حیات طبیہ کے آخری صفحات کی کتابت اور طباعت اچھی نہیں۔کتاب فی الجملہ بہت عمدہ ہے۔اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔خاکسار مرزا بشیر احمد ۶۰-۴-۱۵ نوٹ از مؤلف: خاکسار نے ان خطوط کا جواب حضرت قمر الانبیاء رضی اللہ عنہ کی خدمت میں لکھ دیا تھا۔جس کا خلاصہ یہ تھا کہ حضور کی بیان فرمودہ اکثر باتیں درست ہیں۔انشاء اللہ تیسرے ایڈیشن میں اصلاح کر لی جائے گی۔بقیہ باتوں میں سے بعض قابل تحقیق ہیں۔