حیات بشیر

by Other Authors

Page 137 of 568

حیات بشیر — Page 137

137 " یہ سلسلہ بہت مفید ہے اسے جاری رکھنا چاہیے اور مختلف قسم کے مضمونوں پر چھوٹے چھوٹے خوبصورت دیدہ زیب رسائل نکالتے رہنا چاہیے۔“ ۳۷۷ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن ستمبر ۵۶ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اولڈ بوائز کو منظم کیا گیا اور ممبر شپ کا چندہ ایک روپیہ ماہوار مقرر کیا گیا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ممبر شپ کا چندہ بھجواتے وقت ایسوسی ایشن کے احیاء کے خیال کو ایک مبارک قدم قرار دیا اور اس تحریک کے ساتھ گہری محبت اور ہمدردی کا اظہار فرمایا۔۳۷۸ قادیان کے تین بابرکت مقام اکتوبر ۵۶ء میں آپ نے ایک نوٹ کے ذریعے اعلان فرمایا کہ قادیان میں دعا کے لئے تین مقامات خاص طور پر بابرکت ہیں (۱) مسجد مبارک (۲) بیت الدعا (۳) حضرت مسیح موعود العالم کا مزار۔۳۷۹ گولڈ کوسٹ کو آپکے ایک صاحبزادہ کی روانگی ۱۵ اکتوبر کو آپ کے چھوٹے لڑکے مکرم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب ایم۔اے گولڈ کوسٹ روانہ ہوئے جہاں آپ احمد یہ سیکنڈری سکول کے پرنسپل مقرر ہوئے۔گاڑی روانہ ہونے سے قبل حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اجتماعی دعا کروائی۔۳۸۰ ایک قیمتی مقالہ اکتوبر ۵۶ء میں انصار اللہ کا سالانہ اجتماع ہوا تو اس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی درخواست پر تربیت کے موضوع پر ایک نہایت قیمتی مقالہ پڑھا۔احباب نے اصرار کیا کہ اسے جلد شائع کر کے اس کی وسیع پیمانہ پر اشاعت کی جائے۔چنانچہ ”جماعتی تربیت اور اس کے اصول“ کے نام سے یہ مقالہ شائع کیا گیا۔فضل عمر ہسپتال جنوری ۵۷ء میں آپ نے فضل عمر ہسپتال ربوہ کے لئے چندہ کی تحریک کرتے ہوئے لکھا مرکز سلسلہ کی تو یہ حیثیت ہے کہ اگر صرف خلیفہ وقت کی اکیلی ذات کے لئے ہی ایک عمدہ ہسپتال قائم کرنا پڑے تو جماعت کو اسے اپنا مقدس فریضہ سمجھ کر پورا