حیات بشیر

by Other Authors

Page 138 of 568

حیات بشیر — Page 138

138 کرنا چاہیے۔مگر یہاں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے وجود باجود کے علاوہ کثیر التعداد قدیم صحابہ اور سلسلہ کے چوٹی کے کارکن اور ممتاز بزرگ اور ہزاروں قیمتی جانوں کا سوال ہے اور پھر ایک اچھا ہسپتال مرکز کی غیر معمولی نیک نامی اور بھاری کشش کا بھی موجب ہوتا ہے۔“ ۳۸۱ حضرت مفتی محمد صادق کی وفات جنوری کو آپ علاج کی غرض سے لاہور تشریف لے گئے مگر چونکہ بعد میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی وفات واقع ہوگئی۔اس لئے ۱۳ جنوری کو آپ ان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے لاہور سے تشریف لائے اور اسی روز تدفین کے بعد واپس لاہور چلے گئے۔۳۸۳؎ نرخ بالا کن که ارزانی ہنوز لکھا کہ: آخر فروری کش میں محترم ڈاکٹر سید غلام غوث صاحب کی وفات پر آپ نے ایک نوٹ مجھے خوشی ہے کہ کچھ عرصہ سے جماعت کا نوجوان طبقہ عبادت اور ذکر الہی کی طرف زیادہ توجہ دے رہا ہے اور ان میں سے بعض کشف و الہام سے بھی مشرف ہیں مگر میں ان سے کہتا ہوں نرخ بالا کن که ارزانی ہنوز ۱۳۸۴ کرنل ڈگلس کی وفات پر تار ۲۷ فروری کو کرنل ڈگلس کی وفات پر جماعت احمدیہ کی طرف سے امیر مقامی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے امام مسجد لنڈن کو ایک تار ارسال فرمایا جس میں انہیں ہدایت فرمائی کہ اُن کے خاندان کو دلی ہمدردی کا پیغام پہنچا دیں۔ان کا وہ دلیرانہ اور دیانتدارانہ رویہ جو انہوں نے اس مقدمہ میں اختیار کیا جو آج سے ساٹھ سال قبل حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے خلاف ایک مسیحی پادری کی طرف سے جھوٹے طور پر کھڑا کیا گیا تھا ہماری یاد میں ہمیشہ تازہ رہے گا۔“ ۳۸۵ رمضان المبارک کا عہد اور دس خاص مسائل اپریل ۷ء کے رمضان المبارک میں آپ نے ”رمضان المبارک کے دس خاص مسائل“ کے زیر عنوان ایک لطیف مضمون لکھ کر دوستوں کو اس مہینہ کی برکات سے خاص طور پر فائدہ اُٹھانے