حیات بشیر

by Other Authors

Page 136 of 568

حیات بشیر — Page 136

136 صحابہ کی جگہ لینے کی کوشش کریں تا جماعت میں کوئی خلا پیدا نہ ہو۔“ اور آخر میں تحریر فرمایا کہ میں نے یہ مضمون بیماری کی حالت میں تکلیف کے ساتھ اپنے قلم سے لکھا ہے۔خدا کرے کہ اسے وہ تاثیر اور مقبولیت حاصل ہو جو خدا کی طرف سے آتی ہے اور جماعت کے نوجوانوں میں ایک نیک تبدیلی پید اہو۔“ ۳۷۳۔قائمقام امراء ۱۰ جولائی ۵۶ ء کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب امیر مقامی طبی مشورہ کے لئے لاہور تشریف لے گئے۔آپ نے اس عرصہ کے لئے علی الترتیب حسب ذیل احباب کو قائمقام امیر مقامی تجویز فرمایا ا- صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ۲۔صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب، ۳- سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب، ۴ - مولوی محمد دین صاحب ناظر تعلیم۔۳۷۴ے ۱۸؍ جولائی کو آپ لاہور سے واپس تشریف لے آئے۔۳۷۵۔خاکساری اور منکسر المزاجی اگست ۵۶ء میں فتنہ منافقین کے پیدا ہونے پر آپ نے ایک مضمون میں لکھا کہ: بعض خناس صفت لوگوں نے میرے متعلق یہ افترا باندھا تھا کہ وہ نعوذ باللہ مجھے اپنے خطوں میں آئندہ خلافت کی پیش کش کرتے رہے ہیں۔میرے دل کا حال تو خدا جانتا ہے لیکن جو دوست میری طبیعت سے واقف ہیں وہ بھی کم از کم اس بات کی شہادت دے سکتے ہیں کہ میری فطرت طفیلی طور پر حضرت مسیح موعود اس کے اس الہام کے مطابق واقع ہوئی ہے کہ قل اجرد نفسى من ضروب الخطاب میں نے حضرت خلیفہ مسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کی طرح کبھی کسی مجلس میں آگے بڑھ کر بیٹھنے کی بھی خواہش نہیں کی چہ جائیکہ امامت یا خلافت کی تمنا میرے دل 66 میں پیدا ہو۔۳۷۶ چھوٹے چھوٹے ٹریکٹوں کی اشاعت پر خوشنودی کا اظہار اسی ماہ میں نظارت اصلاح وارشاد نے دو نہایت خوبصورت پمفلٹ شائع کئے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے اس پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر فرمایا: