حیات بشیر

by Other Authors

Page 382 of 568

حیات بشیر — Page 382

382 موعود علیہ السلام نے کیا خوب فرمایا ہے کہ بمفت ایں اجر نصرت را دہندت اے اخی ورنہ قضائے آسمان است این بهر حالت شود پیدا والسلام خاکسار آپ کا دینی بھائی“ دستخط مرزا بشیر احمد ۶۰-۷-۶ از ربوه مغربی پاکستان مکرم چوہدری عنایت اللہ صاحب مبلغ سلسلہ احمدیہ نے کمپالہ (افریقہ) سے اپنے خط مورخہ ۶۰-۹-۱۶ میں لکھا کہ اار دسمبر کو یوگنڈا کی جماعتوں کا جلسہ سالانہ ہو رہا ہے جس کے لئے رہنمائی فرمائی جائے۔اس پر حضرت میاں صاحب نے اس جلسہ کے لئے مندرجہ ذیل پیغام تحریر فرما کر وہاں بھجوایا : بسم اللہ الرحمن الرحیم یوگنڈا کی جماعت کے لئے میرا پیغام مجھے معلوم ہوا ہے کہ اار دسمبر ۱۹۶۰ء کو یوگنڈا مشرقی افریقہ کی جماعتہائے احمدیہ کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے اور وہاں کے مبلغ چوہدری عنایت اللہ صاحب نے مجھ کہ میں اس موقعہ پر اس اجتماع کے لئے کوئی پیغام ارسال کروں۔سے خواہش کی ہے کہ پرا پیغاموں کا بھجوانا اگر محض رسم کے طور پر ہو تو کچھ حقیقت نہیں رکھتا بلکہ انسان کو ظاہر داری اور نام و نمود کی دلدل میں پھنسا دیتا ہے۔مگر میں امید کرتا ہوں کہ آپ کے مبلغ کی یہ خواہش ایک رسم کے طور پر نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت اور اسی آرزو پر مبنی ہے اور پھر افریقہ کا براعظم بھی اس زمانہ میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔کیونکہ وہاں کے لوگ صدیوں کی نیند کے بعد بیدار ہورہے ہیں اور وہ ان تحوت میں شامل ہیں جن کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال قبل پیشگوئی فرمائی تھی کہ آخری زمانہ میں دنیا کی دوڑ میں پیچھے رہی ہوئی اقوام بیدار ہو کر اٹھیں گی اور ترقی کے رستہ پر قدم زن ہو کر دنیا میں غلبہ حاصل کریں گی۔پس میں اپنے یوگنڈا کے بھائیوں کو اپنا محبت بھرا سلام پہنچاتا ہوں اور ان کو دعوت دیتا ہوں کہ آؤ اور اقوام عالم کی اصلاح اور ترقی کے کام میں ہمارا ہاتھ بٹاؤ۔اب اسلام کے غلبہ کا دوسرا دور شروع ہو رہا ہے۔اس دور میں آگے آکر السابقون الاولون میں جگہ لو۔اور دنیا کو بتا دو