حیات بشیر

by Other Authors

Page 381 of 568

حیات بشیر — Page 381

381 اس کے بہترین نتائج پیدا ہوں۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں جماعت احمد یہ خدائی ارشاد کے ماتحت اسلام کی خدمت اور اسلام کی اشاعت کے لئے پیدا کی گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی کوئی نیا دعوی نہیں تھا۔بلکہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور ظلیت میں آپ کے لائے ہوئے دین کی خدمت اور اشاعت کے لئے مبعوث کئے گئے تھے۔یہ خدمت تین طرح سے ادا کی جاسکتی ہے۔اول اپنی زندگیوں کو اسلام کے طریق پر ڈھالیں۔اور اسلام کی تعلیم کے مطابق بنائیں تاکہ جماعت کا ہر فرد اسلام کی پاک تعلیم کا نمونہ بن جائے۔دوسرے اس طرح کہ آپ لوگ اسلام کو دنیا میں پھیلانے اور ترقی دینے میں دن رات کوشش کریں۔تیسرے اس طرح کہ اوپر کے دونوں کاموں کو سرانجام دینے کے لئے آپ لوگ اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے زیادہ سے زیادہ مالی قربانی سے کام لیں اور اپنے عمل سے ثابت کر دیں کہ آپ کی زندگیاں اسلام اور احمدیت کے لئے وقف ہیں۔اوپر کے تین کاموں کی تکمیل کے لئے دو باتیں خاص طور پر ضروری ہیں۔ایک یہ کہ آپ اپنی مستورات میں اسلام اور احمدیت کی تعلیم پھیلائیں اور ان کو تلقین کریں کہ وہ اپنی زندگیوں کو اسلام کے مطابق ڈھالیں اور اسلام کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کرنے کے لئے تیار رہیں۔دوسرے یہ کہ آپ اپنی آئندہ نسل کی اور بچوں کی ایسے رنگ میں تربیت کریں کہ وہ بھی آپ کی طرح اسلام کے خادم اور مجاہد بن جائیں۔تاکہ یہ سلسلہ آپ ہی پر ختم نہ ہو جائے بلکہ نسلاً بعد نسل قیامت تک اپنی مقدس روایات کے ذریعہ چلتا چلا جائے۔یاد رکھیں کہ اب خدا کی ازلی تقدیر اسلام کو غالب کرنے کے لئے حرکت میں ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق وہ دن قریب آرہا ہے کہ اسلام اور مسلمان خدا کے فضل سے سارے دوسرے مذہبوں اور ساری دوسری قوموں پر غالب ہو جائیں گے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام پورا ہوگا کہ۔بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں برمنار بلند تر محکم افتاد یہ خدائی تقدیر ہے جو پوری ہو کر رہے گی۔اور جو لوگ اس تقدیر کے پورا کرنے میں حصہ لیں گے وہ خدا کے غیر معمولی انعاموں کے وارث بنیں گے۔حضرت مسیح