حیات بشیر — Page 134
134 ہے۔پس میں حضرت مسیح موعود ال کے الفاظ میں ہی دوستوں سے عرض کرتا ہوں کہ:- بکوشید اے جواناں تا بدین قوت شود پیدا بہار , رونق اندر روضه ملت شود پیدا ۳۶۳ اعصابی بے چینی جلسہ سالانہ ۵۵ء کے ایام میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لاہور سے ربوہ واپس تشریف لے آئے مگر اعصابی بے چینی اور سانس کی تکلیف کا عارضہ جاری رہا۔۳۶۴ ریکارڈنگ مشین میں آ پکی پُر شوکت آواز جنوری ۵۶ء میں مکرم چوہدری انور احمد صاحب نے آپ سے درخواست کی کہ آپ ان کی ریکارڈنگ مشین میں اپنے چند الفاظ ریکارڈ کروا دیں۔چنانچہ آپ نے اپنی آواز میں حضرت مسیح موعود ا کی بعض پیشگوئیاں ریکارڈ کرا دیں تاکہ یہ کلام اپنے وقت پر پورا ہو کر خدا تعالیٰ کا ایک زبر دست نشان ٹھہرے۔آپ نے اپنے ریکارڈ شدہ الفاظ الفضل“ میں بھی شائع کروا دیے۔۳۶۵ مصنفین سلسلہ کو ہدایت فروری ۵۶ء میں آپ نے اصحاب احمد اور بشارات رحمانیہ پر ریویو کرتے ہوئے احمدی مصنفین کی اصولی رنگ میں راہنمائی کرتے ہوئے ان سے اس امید کا اظہار فرمایا کہ وہ اپنی کتابوں میں صرف صحیح روایات اور سچے اور ثابت شدہ واقعات درج کرنے کی کوشش کریں گے اور کچی اور سنی سنائی باتوں سے اجتناب رکھیں گے تاکہ ان کی کتابیں ان برکات سے متمتع ہوں جو خدا کی طرف سے ہمیشہ صداقت کے ساتھ وابستہ رہی ہیں۔۳۶۶ حضرت مسیح موعود کے بارہ حواری وسط فروری میں آپ نے ایک مضمون میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی اس روایت کا ذکر فرمایا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح ہمارے بھی بارہ حواری ہیں اور پھر ان بارہ حواریوں کے نام آپ نے درج فرمائے۔۳۶۷ اسلام کے غلبہ کیلئے دعائیں اسی ماہ میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تحریک پر ہر روز بعد نماز مغرب اسلام کے غلبہ