حیات بشیر

by Other Authors

Page 103 of 568

حیات بشیر — Page 103

103 مکرم چوہدری صاحب چونکہ ملک سے باہر تشریف لے گئے اس لئے آپ کی عدم موجودگی میں آپ کے منشاء کے ماتحت حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صدارت کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔۲۴۹ لوائے احمدیت کے ڈیزائن کے لئے بھی حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایک کمیٹی مقرر فرمائی تھی جس کے ممبران میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی شامل تھے۔۲۵۰ سلسلہ کی مختصر تاریخ جلسہ جوبلی کے پروگرام اور انتظامات کے لئے جو سب کمیٹی قائم کی گئی تھی اس نے ایک تجویز یہ پیش کی تھی کہ اس تقریب پر ایک مختصر رسالہ تصنیف کرا کے شائع کیا جائے جس میں سلسلہ کی مختصر تاریخ اور اس کے مخصوص مذہبی عقائد اس کی غرض وغایت اور اس کے نظام وغیرہ کے متعلق مؤثر اور دلکش پیرا یہ میں حالات درج ہوں اور حضرت میر محمد اسماعیل صاحب سے خواہش کی گئی کہ وہ ایسا رسالہ تحریر فرماویں۔“ ۲۵۱ لیکن جب سب کمیٹی نظارت علیا کے سامنے یہ معاملہ زیر غور آیا تو حضرت میر صاحب نے فرمایا کہ مرزا بشیر احمد صاحب ”سلسلہ احمدیہ کے نام سے جو کتاب لکھ رہے ہیں وہ اس موقعہ پر لوگوں کو پیش کی جا سکے گی نیز الفضل کا خاص نمبر بھی اس ضرورت کو پورا کر دے گا۔اس لئے کسی اور کتاب کی ضرورت نہیں۔۲۵۲ حضرت کمیٹی نے اس بات کو تسلیم کر لیا اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی کتاب احمدیہ کو ہی جو زیر تصنیف تھی اس غرض کے لئے کافی سمجھ لیا گیا۔جماعت کی مالی قربانی جون ۳۹ء میں آپ نے اعلان فرمایا کہ گذشتہ سال مجھے قادیان کے حلقہ میں خلافت جوبلی فنڈ کے چندہ کی فراہمی کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور اس سے اتر کر دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں کہ اس کام میں خدا کے فضل اور دوستوں کے مخلصانہ تعاون سے امید سے بڑھ کر کامیابی ہوئی ہے۔یعنی جہاں قادیان کے ذمہ پچیس ہزار کی رقم لگائی گئی تھی وہاں دوستوں نے چالیس ہزار کے وعدے لکھائے اور عملاً تمیں ہزار آٹھ سو چوالیس روپے وصول بھی ہو چکے ہیں۔۲۵۳۔