حیات بشیر

by Other Authors

Page 102 of 568

حیات بشیر — Page 102

نظارتوں میں تبدیلی 102 دسمبر ۳۸ ء میں حضرت میر محمد اسحاق صاحب کی علالت کی وجہ سے نظارتوں میں پھر کچھ ردو بدل کیا گیا اور ایک ماہ کیلئے آپکو نظارت تعلیم و تربیت اور نظارت تالیف و تصنیف کا چارج دیا گیا۔۱۹۳۹ء کے واقعات ۲۴۵ ۱۸ جنوری ۳۹ ء کو حضور نے پھر لاہور تشریف لے جانے پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو مقامی امیر مقرر فرمایا۔۲۴۶ جنوری ۳۹ ء میں مسجد اقصیٰ اور مسجد مبارک کی توسیع کے لئے چندہ میں کمی واقع ہوئی تو آپ نے دوستوں کو تحریک فرمائی کہ وہ خاص توجہ سے کام لے کر ایک دو ماہ کے اندر اندر مطلوبہ رقم جمع کرا دیں۔۲۴۷ خلافت جوبلی کی تحریک ۱۴ مارچ ۳۹ ء کو چونکہ حضرت امیر المؤمنین خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خلافت پر ۲۵ سال پورے ہو رہے تھے اس لئے حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے محترم جناب چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے جماعت سے اپیل کی کہ اس خوشی میں حضور کی جوبلی منائی جائے اور اس موقعہ پر حضور کی خدمت میں تین لاکھ روپے کی رقم بطور نذرانہ پیش کی جائے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ۱۴؍ جنوری اور ۹ فروری ۳۹ ء کے الفضل میں اس بارہ میں دوستوں کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی اور اس بارہ میں مشورہ لیا کہ خلافت جوبلی کب اور کس طرح منائی جائے۔۲۶ مارچ ۳۹ ء کو جلسہ خلافت جوبلی کے پروگرام کی تکمیل کے لئے ایک سب کمیٹی مقرر کی گئی جس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بھی شامل تھے۔اور جو تجاویز احباب کی طرف سے موصول ہوئی تھیں وہ سب اس کمیٹی کے سپرد کر دی گئیں۔اس کمیٹی نے ۲۹/ مارچ ۱۹۳۹ء کو ۲۵ تجاویز پاس کیں جو مجلس مشاورت میں پیش ہوئیں۔سب کمیٹی مشاورت نے کچھ تغیر و تبدل کر کے ۲۱ تجاویز رکھیں جس کے متعلق سیدنا حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فیصلہ جات فرمائے اور جملہ انتظامات متعلقہ جوبلی سر انجام دینے کے لئے ایک اور سب کمیٹی مقرر کی گئی اس کمیٹی میں بھی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب شریک تھے اور چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب اس کے صدر تھے۔۲۴۸