حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 86 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 86

حیات بقا پوری سب کا بھی ایک ایک کر کے ظہور ہو چکا۔سورۃ تکویر میں اکثر کا ذکر موجود ہے۔امام مہدی کا عرب کے بجائے ہندوستان سے آنا 90 86 ایک مولوی صاحب نے مجھ سے سوال کیا کہ حضرت امام مہدی نے تو سیدوں سے ہونا تھا اور عرب میں آنا تھا نہ کہ مغلوں میں سے ہندوستان میں ظاہر ہونا تھا؟ میں نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت بھی یہ سوال یہودیوں نے اٹھایا تھا کہ آخری موعود نبی شام کے ملک میں اور بنی اسرائیل کی قوم سے آنا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی اسمعیل سے اور عرب میں آئے۔چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری اُمت یہود کے قدم یہ قدم چلے گی اس لیے یہ یہود والا اعتراض بھی علماء سوء نے پیدا کر لیا۔لیکن یہودیوں اور مسلمانوں میں ایک فرق ضرور ہے وہ یہ کہ یہود کہتے تھے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے کیوں نہیں آئے اور ہمارے قومی ملک شام میں کیوں نہ پیدا ہوئے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پیشگوئی کی تھی کہ اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان ( ملک شام میں) تمہارے بھائیوں (بنی اسرائیل ) میں سے میرے جیسا نبی بر پا کرے گا۔اس وجہ سے یہود حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر ہو گئے اور سوائے سات یہودیوں کے کسی آٹھویں کو ماننے کی توفیق نہ ملی لیکن آج کل کے مسلمان مولوی یہ اعتراض کرتے ہیں کہ مسیح موعود ہم مسلمانوں میں سے کیوں آیا اور پھر ہندوستان میں کیوں آیا اور بنی اسرائل سے کیوں نہ آیا۔ہیں تفاوت رو از کجاست تا یکجا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اُمت محمدیہ کے مولوی سخت حاسد ہیں۔۴۴ مسیح موعود ہی امام مہدی ہیں ایک غیر احمدی مولوی صاحب نے مجھ سے کہا کہ حدیث میں ابن مریم کے نازل ہونے اور امام مہدی کے پیدا ہونے کا ذکر ہے۔آپ مرزا صاحب کو امام مہدی بھی مانتے ہیں اور ابن مریم بھی۔میں نے کہا حدیث میں و اما منکم منکم ہے۔آپ کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ یہاں واؤ حالیہ ہے یعنی ابن مریم اپنے ظہور کے وقت تم مسلمانوں میں سے تمہارا امام بن کر آئے گا۔آسمان سے نازل ہونے کا تو کہیں ذکر نہیں۔اور قرآن پاک میں چارپایوں ، لباس،