حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 85 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 85

حیات بقاپوری 85 چلے آئے اور میرا بھائی اس گفتگو سے بہت متاثر ہوا۔اور اس نے اقرار کیا کہ مولوی عبد اللہ صاحب آپ کی باتوں کا جواب نہیں دے سکتے۔-۴۰ حضرت مسیح موعود کا آنحضرت سے اتحاد وائی ہے ایک دفعہ ایک غیر مائع کہنے لگاکہ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام نے فرمایا ہے من فرق بینی و بین المصطفی تما عرفنى وَمَا را ی۔اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ مرزا صاحب بھی نبی ہیں۔اور آپ کی نبوت طفیلی ہے۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسا کہ لوہا آگ میں پڑ کر آگ بن جاتا ہے۔لیکن آگ کی جنس الگ ہے اور لوہے کی الگ۔میں نے کہا کیا تم اُس وقت لوہے کو پکڑ سکتے ہو؟ لوہے کی گرمی تو عارضی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حضور سے اتحاد دائی ہے اس لیے آپ نے فرمایا ہے مَن فرق بینی و بین المصطفی۔۱۔غیر احمدی نے خواجہ کمال الدین صاحب کو خاموش کرا دیا ایک دفعہ ایک غیر احمدی نے خواجہ کمال الدین صاحب سے سوال کیا کہ کیا آپ مرزا صاحب کو نبی مانتے ہیں؟ وہ کہنے لگے ہم ان کو صرف مسیح موعود مانتے ہیں نبی نہیں مانتے۔بلکہ وہ ایک مجدد ہیں۔اس پر وہ مولوی کہنے لگا۔آپ مجد د بے شک کہیں لیکن مسیح موعود نہ کہیں۔کیونکہ مسیح موعود از روئے قرآن شریف و حدیث شریف و اجماع اُمت نبی ہوگا۔اس پر خواجہ صاحب خاموش ہو گئے۔۴۲ صداقت مسیح موعود کا قرآن سے ثبوت ایک دفعہ ایک چکڑالوی نے مجھ سے سوال کیا کہ حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا ثبوت قرآن کریم سے پیش کریں کیوں کہ ہم حدیثوں کو نہیں مانتے۔میں نے کہا سنو! يدير الأمر مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَيْهِ في يوم كان مقداره ألف سبد ما تعدون (۲:۳۲)۔تاریخ سے ثابت ہے کہ تین صدی تک مسلمانوں میں قرآن پر فیصلہ ہوتا رہا۔اس کے بعد روایات کا سلسلہ چلا اور ہزار سال قرآن کریم نے آسمان پر رہنا تھا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا چودھویں صدی میں آئے گا۔سو وہ آ گیا۔اور قرآن کریم نے جو اس کے ظہور کی علامات بتلائی ہیں ان