حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 61 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 61

حیات بقاپوری سوال: کس کتاب میں؟ جواب: نزول مسیح میں۔:سوال: کیا آپ اس کو درست مانتے ہیں؟ 61 جواب: میرا اس بات پر ایمان ہے۔میں ہی کیا حضرات شیعہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قائم مقام ہوگا وہ کئی نبیوں سے افضل ہے۔اس پر مجسٹریٹ اپنی میز پر زور زور سے قلم مار کر کہنے لگا۔فیکٹ فیکٹ جس کے معنے ہیں : ” یہ درست اور درست ہے۔پافی الواقعہ صحیح بات ہے۔سندھی وڈیرا کا قبول حق کمال ڈیرہ سندھ میں ایک دفعہ وہاں کے ایک رئیس وڈیرا اللہ وسایا سے صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر گفتگو ہوئی تو وہ کہنے لگا۔ہم اپنے مولوی بلاتے ہیں آپ اُن سے گفتگور کریں۔میں نے کہا میں کس کا مولوی ہوں؟ میں بھی تو مسلمانوں کا مولوی ہوں ، ہندوؤں کا تو نہیں ہوں۔اس بات کا اس پر ایسا اثر ہوا کہ اس نے کہا کہ ٹھیک ہے۔آپ ہمارے لیے بھی قابل تعظیم عالم ہیں۔پھر میں نے کہا کہ آپ بے شک بلالیں لیکن یہی سمجھ کر کہ ہمارے دو چا ہیں جن کے درمیان کچھ اختلاف ہے۔دونوں کی بات سن کر ہم نے ہی فیصلہ کرتا ہے۔چنانچہ تین چار مولوی صاحبان بلائے گئے۔جن میں سے ایک محمد داؤد نامی میرے مقابلے میں پیش ہوا۔وفات مسیح ناصری علیہ السلام کے ثبوت میں میں نے یا عیسی اپنی متوفیک و رافعک (۵۶:۳) کی آیت پیش کی اور کہا کہ اس طرح تھیں آیتیں میرے پاس ہیں جن سے وفات مسیح کا ثبوت ملتا ہے۔پہلے صرف اسی ایک آیت پر ہم دونوں کے دلائل سنیں اور خدا تعالیٰ کا خوف دل میں رکھ کر فیصلہ کریں۔اس بات پر میں نے اللہ وسایا اور ایک فارسٹ آفیسر کو جو وہاں موجود تھا توجہ دلائی۔چنانچہ تین گھنٹہ تک اسی ایک آیت پر سوال و جواب کے طور پر ہم دونوں کی گفتگو ہوئی۔مجمع دواڑھائی سو افراد پر مشتمل تھا جس میں صرف پندرہ ہیں احمدی اور باقی سب غیر احمدی شیعہ وسنی تھے۔تین گھنٹے گذرنے کے بعد اللہ وسایا اور غلام رسول صاحب فارسٹ آفیسر نے کہا کہ اب کھانے کا وقت ہو گیا ہے۔دوسری آیت آپ کھانا کھانے کے بعد پیش کریں۔میں نے کہا پہلے آپ دونوں حضرات خدا کا خوف دل میں رکھ کر بیان کریں کہ مولوی صاحب نے میرے دلائل کا جواب دیا ہے یا میرے دلائل پختہ اور لا جواب ہیں؟ ان دونوں نے کہا