حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 62 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 62

حیات بقاپوری 62 کہ جب آپ ایمان سے پوچھتے ہیں تو حقیقت یہی ہے کہ ہمارے مولوی نے نہ تو آپ کے دلائل توڑے ہیں اور نہ ہی آپ کے سوالات کا جواب دے سکا ہے۔اس کا سامعین پر بہت اچھا اثر ہوا اور جب مولوی صاحبان وڈیرا صاحب کے گھر کھانا کھانے گئے تو انہوں نے کہا کہ آپ نے ہماری بڑی بنک کی ہے اس لیے ہم کھانا کھانے کے بعد مباحثہ نہیں کریں گے۔اُس نے کہا کہ میں نے جو بات حق تھی کہ دی اب اگر مباحثہ نہ کرو گے تو ثابت ہو گا کہ تم بھاگ گئے۔اس کے بعد وڈیرا صاحب مرحوم احمدی ہو گئے۔۔حدیث میں نماز کو دنیا کی چیز کہنا جب سید ولی اللہ شاہ صاحب ناظر دعوۃ و تبلیغ نئے نئے ترکی سے واپس آئے تھے تو مولانا غلام رسول صاحب را جیکی اور شاہ صاحب اور میں ہندوستان کے بڑے بڑے شہروں میں تبلیغی دورہ کرنے کی غرض سے بھیجے گئے۔جب ہم لکھنو پہنچے تو وہاں پر مولوی عبدالباری صاحب فرنگی محل سے (جو مشہور عالم تھے ) بھی ملنے گئے تو انہوں نے ہم کو تحفہ خوشبو پیش کی اور ساتھ ہی نیب الی مِن دُنیا گم ثلاث الطَّيِّبُ وَالنِّسَاءُ وَقُرَّة عَيْنِي فِي الصَّلاةِ حديث بھی پڑھی کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ اس پر مولا نار اجیکی صاحب نے ایسی روشنی ڈالی جس سے مولانا عبدالباری صاحب بہت محظوظ ہوئے اور ایک لطیفہ وہاں پر یہ ہوا۔ہمارے مرزا کبیر الدین صاحب لکھنوی نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں تو دجال کے گدھے کا ہانکنے والا ہوں اور یہ سب بزرگ ہمارے سلسلہ کے علماء ہیں جو قادیان سے تشریف لائے ہیں۔مرزا کبیر الدین صاحب مرحوم ریلوے گارڈ تھے اور بہت خوش مزاج انسان تھے اس لیے انہوں نے گارڈ کا ترجمہ دجال کے گدھے کا ہانکنے والا کیا۔گویا ایک رنگ میں مولوی عبد الباری صاحب کو تبلیغ بھی کی کیونکہ دجال کا گدھا دجال کے ظہور کی علامت ہے اور دجال کے قتل کرنے (یعنی لِيُهْلِكَ مَن هَلَكَ عَن بَ) (۴۳:۸) کے دلائل سے لاجواب اور مبہوت بنانے کا کام۔۔۔۔مسیح موعود علیہ السلام کے سپر د تھا اور اس طرح سب کے ظہور کی خبر دے دی۔مولوی صاحب نے پوچھا تھا کہ اس حدیث میں نماز کو دنیا کی چیز قرار دیا گیا ہے۔جب واپس قادیان آیا تو حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں یہی سوال پیش کیا تو آپ نے فرمایا کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالٰی عنہ فرمایا کرتے تھے کہ جب یہ حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی تو آپ کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا نماز پڑھ رہی تھیں پس اس سے آپ کا منشاء مبارک یہ تھا