حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 60 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 60

حیات بقا پوری ہیں۔ارے وہ امام مہدی کیا ہوئے جن کو نہ ماننے والے کا فرنہ ہوں۔نور محمد وکیل: جی یہ بات تو تب ہو کہ مرزا صاحب بچے امام مہدی ہوں۔60 60 مجسٹریٹ : یہ تو اُن کو سچا امام مہدی مانتے ہیں اور اس صورت میں اُن کا وہی عقیدہ ہونا چاہیے جو امام مہدی کی شان کے مطابق ہے کہ اس کے منکر مسلمان نہیں۔خاکسار: لیجئے میں ثبوت پیش کرتا ہوں۔مجسٹریٹ نہیں میں اس وقت ثبوت نہیں لیتا۔وکیل کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ختم النبین مانتے ہیں؟ خاکسار: ہاں ہم حضور سرور پاک کو خاتم النبیین مانتے ہیں کیونکہ قرآن مجید میں انہیں خاتم النبیین کا خطاب عطا فرمایا گیا ہے۔سوال کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی آئے گا؟ جواب نہیں، مگر وہ جس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ وہ نبی بن کر آئے گا اور حضور کا تابع اور امتی ہوگا۔سوال: کیا مرزا صاحب نبی ہیں؟ جواب یہ نہ صرف ہمارا ہی عقیدہ ہے بلکہ شیعہ حضرات بھی مانتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام کئی نبیوں سے بھی افضل ہوں گے۔وکیل نے کہا کہ مرزا صاحب امام مہدی بھی تو ہوں۔اس پر مجسٹریٹ نے دوبارہ اس کو زجر کی اور ناراض ہوا کہ جب یہ مرزا صاحب کو امام مہدی مانتے ہیں تو ان کے متعلق وہ سب کچھ مائیں گے جو حضرت امام مہدی کی شان میں آ رہا ہے۔سوال: کیا حضرت علی نبی تھے ؟ جواب یہ ہمارا ہی عقیدہ نہیں بلکہ حضرات شیعہ بھی مانتے ہیں کہ وہ امام تھے نبی نہیں تھے۔سوال: "صد حسین است در گریبانم " کیا یہ مرزا صاحب نے کہا ہے؟ جواب: ہاں انہوں نے ہی فرمایا ہے۔