حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 99 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 99

حیات بقاپوری 99 فرش بچھاؤ میں نیچے بیٹھ کر حجامت بنوالوں گا۔لیکن حجام نے کہا کہ میں نیچے زمین پر آپ کی حجامت نہیں بناؤں گا۔کیونکہ اس طرح آپ کے برابر بیٹھ کر حجامت بنانے سے میں گستاخی کا مرتکب ہوں گا۔آخر پیر جی نے چار پائی پر بیٹھ کر ہی حجامت بنوائی۔غالبا یہ واقعہ حشاء یا حراء کا ہے۔میں اُس وقت بچہ ہی تھا۔لیکن جب بھی وہ نظارہ میرے سامنے آتا ہے کہ حجام پیر جی کا سر بار بار نیچے کو دباتا ہے اور پیر جی درد سے سسکیاں لیتے ہیں تو عجیب کیفیت پیدا ہوتی ہے۔اس کے بعد حجام نے پیر جی کو کہا کہ آپ لوگوں کا یہ متکبرانہ ٹھاٹھ اور دوسروں کی تحقیر۔۔۔۔آپ لوگوں سے ہمدردی کی کیا امید ہوسکتی ہے۔اگر تم پیر بنے ہو تو اخلاق محمد سی بھی پیدا کرو۔اروڑ احجام بڑا دلیر آدمی تھا۔جب یہ واقعہ والد صاحب مرحوم و مغفور نے سُنا تو فرمایا کہ اروڑا تو بڑا بہادر ہے۔ایک دفعہ اُس نے قطبا نامی ایک جاٹ کا ابھی آدھا سر مونڈا تھا کہ اُس نے کہا کہ میں تمہا کو دیتا ہوں، آپ چلم بھر لائیں دونوں تھہ بھی پئیں گے۔اُس نے کہا کہ میں جاٹ ہوں اور تیرے منہ پر آگ رکھوں! احجام نے کہا اچھا اگر یہی بات ہے تو میں تمہارا باقی سر نہیں مونڈوں گا۔حجام اپنی بات پر آخر تک قائم رہا اور حجامت نامکمل ہی رہی۔۶۱۔یقیمون الصلواۃ اور مقیمین الصلوۃ کے مضمون میں فرق ایک دفعہ ایک شخص نے مجھ سے ایک سوال کیا کہ یقیمون الصلواۃ اور مقیمین الصلوٰۃ میں کیا فرق ہے۔میں نے کہا کہ یقیمون الصلوة کا مطلب یہ ہے کہ مومن نماز کو قائم کرتے رہتے ہیں۔یعنی نماز میں خشوع خضوع، حضور قلب اور توجہ الی اللہ رکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور نماز کو سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔لیکن جب کوئی نماز شیطانی وساوس اور پراگندہ خیالات سے اس درجہ سے گر جاتی ہے تو پھر وہ عزم واستقلال سے اس کو کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور تھکتے نہیں۔اور اپنے اوقات میں نمازوں کو باقاعدہ ادا کرتے رہتے ہیں۔یہانتک کہ وہ مقیمین الصلوۃ ہو جاتے ہیں۔یعنی وہ نمازوں کو کھڑا کرنے والے ہو جاتے ہیں۔یقیمون چونکہ مضارع ہے جس کے معنے قائم کرتے ہیں یا کریں گے۔یعنی یہ لوگ جلد یا بدیر نماز کو قائم کر لینگے۔اور مقیمین اسم فاعل ہے جس کے معنے ہیں قائم کرنے والے۔یعنی نمازوں کو قائم کرنا اُن کا فعل اور وصف ہے جو اُن میں پایا جاتا ہے۔پس انسان کو چاہیے کہ نماز پڑھتے وقت جو کچھ پڑھ رہا ہو اُس کے معنوں کا خیال رکھے۔اور توجہ سے نماز پڑھے۔۶۲ مفسد معاندین احمدیت کو غیور خدا کی دست بدست گرفت سے صداقت احمدیت کا نشان