حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 98 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 98

حیات بقاپوری 98 جانے کا اور ایک دن وہاں رہنے کا اور ایک دن پھر واپس آنے کا۔تین دن لگ جائیں گے اور میں تین سپارے درس نہیں سُن سکوں گا۔پس میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ تو نے جو میرے دل میں اپنی اور اپنے کلام پاک قرآن شریف کی محبت ڈالی ہوئی ہے۔اس کی برکت سے میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ میں سیدھا قادیان ہی جاؤں خواہ میری زمین کا اندارج میرے نام ہو یا نہ ہو۔اور اسی مضمون کا خط بھی میں نے اپنے بھائیوں کو بھیج دیا۔اور وہ یہ ہے: ”میرے دیندار احمدی مخلص بھائیو! السلام علیکم ورحمتہ اللہ میں مقررہ تاریخ پر اندراج زمین کے لئے نہیں آسکتا۔کیونکہ میں سیدھا قادیان جارہا ہوں تا کہ رمضان کے درس قرآن میں شامل ہو سکوں۔رمضان شریف کے بعد سرگودھا واپس جاتے ہوئے آپ کے پاس آؤں گا۔اس طرح سے خواہ میری زمین رہے یا نہ رہے۔والسلام " جب میں واپسی پر بقا پور گیا تو میرے ہر دو بھائیوں نے کہا کہ جب ہم نے تحصیلدار صاحب بندوبست کو آپ کا خط دکھایا ( وہ صاحب غیر احمدی تھے اور قاضی کہلاتے تھے ) تو اُن کے آنسو نکل آئے۔اور کہنے لگے کہ ایمان اور اسلام تو ایسے شخصوں کا ہے۔ایسے ہی لوگ زیارت کے لائق ہیں۔اور کہا تم تسلی رکھو میں تمہاری مسل دیا چھوڑتا ہوں اور جس دن وہ آئیں گے میں تینوں کو مہتمم صاحب بندوبست کے پیش کر دوں گا۔سچ ہے۔مَن كَانَ لِلہ مان اللہ لہ۔۶۰۔پیروں کی متکبرانہ حالت ایک دفعہ بقا پور میں ایک زمیندار کے گھر ایک پیر صاحب آئے۔اُن کی حجامت بنانے کے لئے حجام کو بلا یا گیا۔جب حجام آیا تو اس وقت تین چار زمیندار پیر صاحب کے ساتھ حقہ پی رہے تھے۔پیر صاحب چار پائی پر بیٹھے ہوئے تھے اور زمیندار نیچے زمین پر بیٹھے ہوئے تھے۔اروڑ ا حجام بھی اُن کے ساتھ حقہ پینے لگ گیا۔تھوڑی دیر کے بعد پیر صاحب نے پوچھا کہ جام نہیں آیا؟ حجام نے کہا کہ میں حاضر ہوں۔اور حقہ چھوڑ کر حجامت کی طرف متوجہ ہوا۔پیر صاحب نے کہا کہ تو نے پیر کی بڑی گستاخی کی ہے کہ ہمارے ساتھ حقہ پی رہا ہے۔اُس نے کہا کہ یہ گستاخی تو معاف کریں آئندہ نہیں کروں گا۔پھر پیر جی نے کہا کہ چار پائی پر بیٹھ کر حجامت بناؤ۔اُس نے کہا کہ میں نیچے بیٹھ کر حجامت بناؤ گا۔کیونکہ پہلے ہی گستاخی ہو گئی ہے۔ہر چند زمینداروں نے بھی اور پیر جی نے بھی کہا۔مگر اس نے یہی کہا کہ نہیں میں نیچے ہی بیٹھ کر آپ کی حجامت بناؤں گا۔اور آپ چار پائی پر بیٹھے رہیں۔آخر پیر جی نے کہا کہ زمین پر