حیاتِ بقاپوری — Page 7
حیات بقا پوری 7 مرحومہ دیندار پایبند صوم و صلوۃ تھیں۔ویسے رفاہ عامہ کے کاموں میں بہت حصہ لیتی تھیں۔چھوٹے چھوٹے بچوں کی بیماریوں کا علاج بلا معاوضہ کرتی تھیں۔والد صاحب مرحوم بھی بہت ہی ہمد در انسان تھے اور سچائی کو پسند کرتے تھے۔چنانچہ ان کے دو واقعات جب بھی یاد آتے ہیں ہمیشہ روح کو فرحت بخشتے ہیں۔(1) جب دادا صاحب کا انتقال ہوا تو والد صاحب نے اپنے بیوی بچوں سمیت (اُس وقت اُن کی دو ہی لڑکیاں تھیں ) موضع چک چٹھہ میں رہائش اختیار کر لی اور باقی بچے چک چٹھہ میں پیدا ہوئے۔والدہ صاحبہ بیان کرتی تھیں کہ وہاں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک غریب آدمی کا لڑکا بیمار ہو گیا اُس کو گائے کے دودھ کی ضرورت تھی اور گائے کا دودھ گاؤں میں کسی سے نہیں ملتا تھا صرف ہمارے گھر میں گائے تھی جو دودھ دیتی تھی۔مریض کے والد کو تمہارے والد اپنے ساتھ گھر لے آئے اور گائے مریض کے تندرست ہونے تک اُن کو دے دی اور تمہارا کوئی خیال نہ کیا۔(۲) چک چٹھہ کے نمبردار نے حضرت والد سے کہا کہ میرے مقدمہ میں شہادت دو۔والد صاحب نے فرمایا کہ جھوٹی شہادت میں نہیں دوں گا۔اُس نے کہا میرے گاؤں سے نکل جاؤ۔چنانچہ اُس کے گاؤں کی رہائش چھوڑ دی لیکن جھوٹی گواہی نہ دی۔حضرت والد صاحب سب بھائیوں سے چھوٹے تھے۔آج صرف انہی کی اولا د صاحب اولاد ہے۔باقی تینوں بھائی لا اولا دفوت ہو گئے۔ہم تین بھائی تھے اور ہماری چار بہنیں تھیں۔تین بہنیں صاحب اولاد ہیں اُن کی اولاد میں سے صرف ایک میرا بھانجا حکیم عبداللہ رانجھا مع اہل وعیال احمدی ہے اور اپنے باپ مرحوم کی طرح مخلص احمدی ہے۔باقی بہنوں کی اولا د غیر احمد ی ہے۔الحمد اللہ کہ میرے احمدی ہونے سے میرے والدین اور دونوں بھائی دو بہنیں اور بھا و جیں اور بھتیجے سب احمدی ہو گئے۔میرے بڑے بھائی مولوی محمد اسمعیل صاحب مرحوم بڑے عالم فاضل اور متقی مہم مشخص تھے۔ایسا ہی میرا چھوٹا بھائی محبوب عالم بھی دیندار پابند صوم و صلوۃ شخص مسیح موعود سے بیعت اور تبلیغ کا جوش رکھنے والا تھا۔میرا بڑا بھتیجا چوہدری محمد سعید اعلیٰ نمبر دار بقا پور اور میرا چھوٹا بھتیجا مولوی محمد حفیظ مولوی فاضل وایف اے واعظ مقامی و درویش قادیان ہے۔پسران مولوی محمد اسمعیل صاحب مرحوم اپنے والد کی طرح مخلص احمدی ہیں خصوصاً مولوی محمد حفیظ تو قابل رشک احمدی ہے۔میرے اس وقت تین لڑکے اور دولڑ کیاں۔چھ پوتے دو پوتیاں اور تین نواسے اور چار نواسیاں ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک۔