حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 257 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 257

حیات بقا پوری 257 انہوں نے دوران گفتگو میں کہا کہ آپ تو کہتے ہیں کہ روح کو بھی بقاء ہے۔یہ قرآن شریف کی آیت کل شی هالک الا وجهه (۸۹:۲۸) کے برخلاف ہے۔قادیان آکر میں نے حضرت مولوی نور الدین صاحب سے اس کا ذکر کیا۔تو آپ نے فرمایا کہ مالک کے معنے بالکل نیست و نابود کے نہیں بلکہ حالت نوعیہ کے بدلنے کے ہیں۔جیسے اہلکت مالا لبدا۔اس سے میری تسلی نہ ہوئی۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں عرض کیا۔آپ نے فرمایا کہ اس آیت کے معنے ہیں کہ ہر ایک چیز معرض ہلاکت میں ہے۔سوائے اسکے جس پر اسکی توجہ ہو۔الا وجهه ای بوجهه۔(سیرۃ المہدی مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب) ۸۹ مرتد کی سزا کے متعلق حضرت مسیح موعود کا ارشاد:- جن دنوں امیر حبیب اللہ صاحب والئے کابل ولایت جانے کے لئے ہندوستان آئے تھے۔اُن دنوں حضرت صاجزادہ شاہزادہ عبد اللطیف صاحب کے سنگسار کرنے پر مخالفوں نے شائع کیا تھا کہ چونکہ وہ نعوذ باللہ مرتد تھے۔اس لئے اُن سے یہ سلوک کیا گیا۔مسجد مبارک میں دوستوں میں یہ گفتگو ہورہی تھی کہ مرتد کی سزا قرآن شریف میں قتل نہیں آئی۔اتنے میں حضور علیہ السلام تشریف لے آئے۔سُن کر فرمایا۔ہمیں یہ گفتگو نہیں کرنا چاہئیے کہ مرتد کی سز اقتل نہیں۔بلکہ یہ گفتگو کرنی چاہیے۔کہ تم شاہزادہ صاحب کو جو مرتد کہتے ہوتو مرتدوں کے کیا صفات ہیں۔اور کیا حضرت شاہزادہ صاحب ان صفات کے حامل تھے ؟ اس طرح ایک تو بات چھوٹی ہو جاتی ہے۔اور نہ ہی وہم اس طرف جاتا ہے۔کہ (نعو باللہ ) ہم جناب شاہزادہ صاحب کے مرتد ہونے کا اقرار کرتے ہیں۔(الحکم جلد ۳۸) ۹۰ رویا صالحہ کی حقیقت:۔ایک دفعہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کیا کہ مومن کی رویا صالحہ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہوتی ہے وہ کیا شئے ہے۔حضور نے فرمایا۔کہ یہ القاء ملک (فرشتہ) ہے۔(سيرة المهدی)